حجت الاسلام والمسلمین محمد ذوالفقاری نے عتبہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کے دوران عشرہ کرامت کے خصوصی پروگراموں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے یوم ولادت سے حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت کے ایّام کو عشرہ کرامت کہا جاتا ہے ان مخصوص اور مبارک ایّام میں آستان قدس رضوی کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے اورامام رضا(ع) کے چاہنے والوں اور محبوں کے لئے ہر سال گذشتہ سال کی نسبت زیادہ شان و شوکت سے منایا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عشرہ کرامت کا شمار حرم امام رضا(ع) کی چند اہم اور خاص مناسبتوں میں ہوتا ہے اسی لئے آستان قدس رضوی اسے بہترین انداز میں منانے کے لئے مختلف اور متعدد تقاریب اور پروگراموں کو اپنے مدنظر رکھتا ہے اور ادارہ غیرملکی زائرین بھی اُن غیرملکی زائرین کے لئے جو اِن دنوں مشہد مقدس میں زیارت سے مشرف ہوتے ہیں مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے ۔
کتاب ’’فی رحاب الامام رضا(ع)‘‘سے نقاب کشائی
حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے کتاب ’’فی رحاب الامام رضا(ع)‘‘کی چار زبانوں عربی، فارسی، اردو اور آذری میں رونمائی کو عشرہ کرامت کے پروگراموں میں سے ایک پروگرام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتاب غیرملکی زائرین کے بچوں کے لئے تحریر کی گئی ہے جسے عشرہ کرامت میں تحفہ کے طور پر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عشرہ کرامت میں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کے انعقاد سے پہلے ایرانی و غیر ملکی سامعین و مخاطبین کی موجودگی میں ’’عدالت زن و حضور اجتماعی‘‘ (خواتین کے لئے انصاف اور سماج میں موجودگی)کے عنوان سے خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ایرانی اور غیرملکی مشہور شخصیات اپنے اپنے خیالات کا اظہار کریں گي ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیر ملکی زائرین کے سربراہ نے کہ شعر و ادب کے میدان میں ’’تخمیس‘‘ کے قالب پروگرام منعقد ہوگا پہلی بار اس طرح کے اشعار حرم امام رضا علیہ السلام میں عرب زبان شعراء کی موجودگی میں کہیں جائیں گے اور اس کے لئے شب شعرکا انعقاد کیا جائے گا۔
۱۷ ممالک سے تعلق رکھنے والی ۱۵۰شرعی بلوغ پر پہنچنے والی بچیوں کے لئے جشن تکلیف(جشن شرعی بلوغ) کا انعقاد
انہوں نے عشرہ کرامت کے ایّام میں منعقد کئے جانے والے ایک اور پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ۱۷ممالک سے تعلق رکھنے والی ۱۵۰ بچیوں کے لئےجشن تکلیف(جشن شرعی بلوغ) کا انعقاد کیا جائے گا۔
حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے بتایا کہ اس ادارہ کی جانب سے اردو زبان زائرین کے لئے بھی خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں جن میں اردو زبان زائرین کو ان ایّام میں فیملی میگزین پیش کیا جائے گا،اس کے علاوہ ان زائرین کے لئے ’’آثار ہجرت امام رضا(ع) بہ خراسان‘‘ کے عنوان سے علمی نشست منعقد کی جائے گی،اس نشست کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے باب الہادی پر واقع شہدائے فاطمیون ہال میں کیا جائے گا۔
عشرالولایہ کے عنوان سے نمائش کا انعقاد
حجت الاسلام ذوالفقاری نے کہا کہ لبنان،عراق،بحرین اور ایرانی فنکاروں کے تعاون سے دس دن تک حرم رضوی کے رواق دارالرحمہ میں ’’عشرالولایہ‘‘ نمائش منعقد کی جائے گی جس میں خطاطی ،پینٹنگ اورگرافکی بورڈز اور پینل شامل ہوں گےاور اسکے علاوہ نمائش میں آرٹسٹ لائیوبھی اپنی اپنی تخلیقات کو پیش کریں گے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین نے مزید کہا کہ بچوں کے لئے خصوصی طور پرمقابلوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں بچے منقبت خوانی،قصیدے وغیرہ عربی اور اردو زبان کے علاوہ آٹھ دیگر زبانوں میں پڑھیں گے ۔
خرمشہر کے شہداء کو خراج عقیدت
انہوں نے بتایا کہ اس سال عشرہ کرامت کے ایّام میں خرمشہر کی فتح کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں صوبہ خوزستان کے مشہد مقدس میں مقیم افراد شرکت فرمائیں گے ، اس تقریب میں خرمشہر کے شہداء اور وہ عشائری و قبائلی افراد جنہوں نے برطانوی سامراج کے خلاف جہاد کیا اوراس میں شہید ہوئے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے بتایا کہ عشرہ کرامت کے ایّام میں عرب زبانوں کے توسط سے دعبل خزائی کی زندگی اور اشعار کے موضوع پر ’’اشک خاک‘‘ کے عنوان سے نمائش منعقد کی جائے گی اس نمائش کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے صحن غدیر میں زائرین و مجاورین کی موجودگی میں کیا جائے گا۔
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی،حرم امام رضا(ع)،یوم ولادت امام رضا(ع)،اردو زبان زائرین،حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری
آپ کا تبصرہ