آستان قدس رضوی کے کے میان راہی کمپلیس اور زائر سرا کے انچارج جناب سجاد صفر زادہ نے اس اسٹریٹجک امام رضا(ع) کمپلیس کی اہمیت اور سہولیات سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں اس سرحدی مجتمع کی متعدد قومی اور صوبائی حکام وزٹ کر چکے ہیں۔
ان حکام میں ایک جناب مہدی حسن عباسی ہے جو کہ وزارت داخلہ کے دفتر برای سرحدی امور و سرحدی ائیریا کے ڈائریکٹر جنرل ہیں انہوں نے اپنے اس دورے کے دوران میرجاوہ بارڈر پر واقع کمپلیکس کو ملک کی تمام سرحدوں میں بے مثال قرار دیا، اس کے علاوہ جناب محمد جلال مآب جوکہ عتبات عالیات کی تعمیر و ترقی کے سربراہ یا اسی طرح جناب محمودی جو کہ ملک کی اربعین کمیٹی کے نائب ہیں اور مجیب حسینی جو کہ صوبہ سیستان و بلوچستان کی صوبائی حکومت کے سیکورٹی و انتظامی معاون ہیں ان کے ہمراہ متعدد صوبائی و ضلعی حکام نے زائرین اربعین کی آمد سے پہلے کمپلیکس کا دورہ کیا اور زائرین و مسافرین کی میزبانی کے لئے فراہم کردہ رہائشی سہولیات ، اور علاج و معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔
رفاہ اور روحانیت کا سنگم
اس کمپلیکس میں بہترین رہائشی سہولیات اور طبی مراکز کا انتظام کیا گیا ہے ، زائرین سکون سے اپنے روحانی لمحات اس میں گزار سکتے ہیں ،یہاں رفاہ اور روحانیت کا سنگم ہے ، صوبہ سیستان و بلوچستان کی سپاہ کے کمانڈر جنرل جناب شفائی نے دورے کے دوران اس سرحدی کمپلیکس کو بہتر بنانے اور توسیع دینے پر تاکید کی۔
جناب صفر زادہ کا کہنا تھا کہ حکام بالا کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مراکز سے نہ صرف زائرین کو خدمات اور سہولیات ملتی ہیں بلکہ سرحدی علاقوں کی اقتصادی و سماجی ترقی بھی ہوتی ہے ۔
پاکستانی زائرین جب زیارت سے مشرف ہوتے ہیں تو امام رضا(ع) کمپلیکس ایرانی۔ اسلامی میزبانی کی ثقافت کو بہترین انداز میں پیش کرتا ہے ،جہاں رضوی ثقافت اور جہادی انتظام کا حسین امتزاج نظر آتا ہے ۔
قابل توجہ ہے کہ ماہ صفر کے آخری عشرے کی مناسبت سے ان اقدامات اور خدمات کو مزید بڑھا دیا جائے گا تاکہ ایران کے ہر کونے حتی خراسان کے سرحدی علاقوں میں بھی حضرت امام علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کے زائرین کا شایان شان استقبال کیا جا سکے۔

ایران کی مشرقی سرحد جو پاکستان سے ملتی ہے،دور دراز سے آنے والے قافلے اسی سرحد سے گزر گذر کر امام رضا(ع) کمپلیکس میں استراحت کے لئے تشریف لاتے ہیں ،یہ زائر سرا ان پاکستانی زائرین کے لئے ایک محفوظ اور بہترین پناہ گاہ ہے ۔
News Code 6970
آپ کا تبصرہ