آستان قدس رضوی کے غیرملکی اداروں کی کاوشوں سے حرم امام رضا علیہ السلام میں حضرت زینب (س) کی سیرت کے موضوع پر ’’بانوان سرنوشت ساز‘‘ کے عنوان سے تقریب منعقد کی گئی۔
حوزہ علمیہ بحرین کے نمائندہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بالخصوص حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی نے بین الاقوامی سطح پر شیعوں کو متعارف کروانے کے لئے اہم اقدامات انجام دیئے ہیں جن کے اثرات آج ہم عالم اسلام میں دیکھ رہے ہیں۔