’’بانوان عاشورائی‘‘ کے عنوان سے حرم امام رضا(ع) میں خواتین کے لئے عزاداری کے خصوصی پروگرام کا انعقاد

سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے ایّامِ سوگ کی مناسبت سے اردو زبان خواتین کے لئے حرم امام رضا علیہ السلام میں ’’بانوان عاشورائی‘‘(عاشورائی خواتین) کے عنوان سے عزاداری کا خصوصی پروگرام منعقد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ عزاداری کا یہ خصوصی پروگرام حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا۔ 
اسلامک اسکالر محترمہ خانم عزیز فاطمہ رضوی نے اس پروگرام میں خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کا یزید کے خلاف قیام کا مقصد امت رسول اللہ(ص) کی اصلاح اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے فریضے کو زندہ کرنا تھا۔ 
مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ حضرت امام حسین(ع) نے حق کو نافذ کرنے ،باطل کی پہچان اور دینی حکومت کے قیام کے لئے قیام کیا،کیونکہ یزید کی حکومت میں حق و باطل کو ملا دیا گیا تھا ۔ 
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امام حسین(ع) اپنے اہل و عیال کے ساتھ کربلا میں تشریف لائے حتی اپنے چھ ماہ کے طفل کو بھی ساتھ لائے ،اس عمل سے امام نے ہمیں یہ درس دیا کہ دین کی حفاظت کے لئے اگر ضروری ہو تو چھ ماہ کے بچے کو بھی قربان کر دینا چاہئے۔ 
واضح رہے کہ پروگرام کے اختتام پر ’’خورشید ہشتم ‘‘ اور ’’مھر طوبیٰ‘‘ گروپ نے مل کر مرثیے  پڑھے ،آخر میں پروگرام میں شریک خواتین کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے متبرک تحائف بھی دیئے گئے ۔ 

News Code 6788

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha