آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ کانفرنس عید سعید غدیر کی مناسبت سے حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ میں منعقد کی گئی جس میں عراق، بحرین،لبنان، شام اور سعودی عرب کی عرب زبان خواتین نے شرکت فرمائی۔
محترمہ تغرید محمد جَوانی نے اس کانفرنس میں ولایت کی پاسداری اور ولائی نسل کی تربیت میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خاندان میں خواتین کے اہم ترین فرائض میں سے ایک بچوں کی تربیت ہے اور اس کام کے لئے ہمیں امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) اور حضرت فاطمہ زہراء(س) کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے انجام دینا چاہئے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ ایک محب اہلبیت(ع) خاتون اپنے بچے کو دینی تعلیمات دینے کے لئے ہر موقع سے فائدہ اٹھاتی ہے اوراس بات پر بھی توجہ دیتی ہے کہ تربیت کو زیادہ مؤثر بنانے کے لئے یہ کام خوش اخلاقی کے ساتھ اور بچوں کے انداز میں انجام دیتی ہے ۔
والدین خصوصاً ماں کا ایک اہم ترین فریضہ اپنے بچوں کو نماز کی تعلیم دینا ہے کیونکہ نماز دینی واجبات میں سے ہے اور بچے کی اخلاقی نشونما اور رشد پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شیعہ خاتون کے لئے ضروری ہے کہ وہ نہ صرف آپ(ع) کی محبت کو دل میں رکھے بلکہ آپ(ع) کے طرز زندگی کی بھی پیروی کرے ۔
واضح رہے کہ کانفرنس کے اختتام پر خانم رجا ام ہادی نے منقبت اور قصیدے پڑھے، بچوں کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی اور خطبہ غدیر کو حفظ کرنے والے افراد میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے عشرہ ولایت کے موقع پر ’’بانوان ولایی‘‘(ولائی خواتین) کے عنوان سے کانفرنس منعقد کی گئی۔
News Code 6634
آپ کا تبصرہ