حرم امام رضا علیہ السلام کے منتظم اعلیٰ نے کہا کہ ضروری ہے کہ معارف اہلبیت(ع) کے بیش قیمتی خزانے کو یونیورسٹی فورمز اور بین الاقوامی سطح پر بیان اور پیش کیا جائے ۔
ایران کے شہر مشہد مقدس میں چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم کا آغاز ہو چکا ہے جس میں دنیا کے 16 ممالک کے دانشوروں اور ممتاز شخصیات نے شرکت کی ہے ۔
حرم حضرت امام رضا (ع) میں بچوں کی تربیت اور دیگر علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرم کے متولی کے ہاتھوں ایک ہال کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ۷۰۰ بچوں کو ان کے والدین کے ہمراہ زیارت اور معارف سے آگاہ کیا جاتا ہے۔