آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ مجلس عزاء کا یہ پروگرم حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا گیا جس میں پاکستان و ہندوستان کی تین سو سے زائد اردو زبان خواتین نے شرکت فرمائی۔
اس پروگرام میں ’’خورشید ہشتم‘‘ گروپ نے قرآن کریم کی تلاوت فرمائی جس کے بعد مرثیہ اور نوحے پڑھے گئے۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے اسلامی اسکالر محترمہ خانم ناظرہ موسوی نے حضرت امام محمد تقی الجواد علیہ السلام کی سیرت اور طرز زندگی پر خطاب کرتے ہوئے انہیں مسلمانوں کے لئے بہترین نمونہ قرار دیا۔
مجلس عزاء کے اس پرورگام کے اختتام پر قرعہ اندازی کی گئی اور حرم امام رضا(ع) کی جانب سے شرکاء کو تحائف دیئے گئے ۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے شعبہ برصغیر پاک و ہند کی کاوشوں سے منعقد کیا گیا تھا۔

شیعوں کے نویں امام حضرت امام محمد تقی الجواد(ع) کے یوم شہادت کے موقع پر ’’در سوگ جوان ترین امام شہید‘‘ کے عنوان سے اردو زبان خواتین کے لئے مجلس عزاء کا پروگرام منعقد کیا گیا۔
News Code 6527
آپ کا تبصرہ