آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛مؤرخہ25مئی2025 بروز اتوار کو تہران کے قومی ملک میوزیم میں ’’فرنود ہشت‘‘ نمائش کی افتتاحی تقریب منعقدکی گئی جس میں فن و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت فرمائی، اس افتتاحی تقریب کے موقع پر آستان قدس رضوی کے نائب متولی جناب مصطفی فیضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقفین اور عطیات دینے والوں نےہمیشہ اپنے قیمتی اثاثوں کو آستان قدس رضوی کے محفوظ اور قابل اعتماد مجموعے کے حوالے اور ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہم ان افراد کے وارث اور امین ہیں جنہوں نے محبت و عقیدت کے ساتھ اپنی دولت اور اثاثے اہلبیت(ع) اور حضرت امام علی رضا(ع) کے مکتب کے نام پر وقف کئے ۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ قومی ملک لائبریری اور میوزیم رضوی فنون اور فن پاروں کے شائقین کی آمد و رفت کا مقام ہے اس لئے درخواست کی گئی ہے کہ مشہد مقدس سے کچھ فن پارے تہران منتقل کئے جائیں تاکہ شائقین ان قیمتی اثاثوں کو دیکھ سکیں۔
انہوں نے کہا کہ اس تجویز کو ماننا آسان نہیں تھا کیونکہ مختلف وجوہات کی بنا پر میوزیم کی اشیاء کو دوسری جگہ منتقل نہیں کیا جا سکتا تھا ،پھر بھی ہم نے موقتی طور پر منتقل کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے ۔
انہوں نے مزید یہ کہا کہ آرٹسٹ اپنی برسوں کی محنت اور کوشش کا نتیجہ اور اپنے قیمتی فن پارے اس مقدس بارگاہ میں پیش کرتے ہیں اس کا ایک خاص معنی و مفہوم ہے یعنی فنکار اپنی ساری زندگی اس مقدس مقام کے لئے وقف کرتا ہے اور اس کی مادّی قدر و قیمت اس کے لئے اہمیت نہیں رکھتی اگرچہ یہ فن پارے بہت قیمتی ہیں۔
آستان قدس رضوی کے قائم مقام متولی نے امید ظاہر کی کہ اس تجربے سے حاصل ہونے والی مثبت نتائج کے باعث، ہم ملک کے دیگر حصوں میں بھی مناسب ماحول میں اس طرح کے نمونے پیش کریں گے ۔
قومی ملک میوزیم اور لائبریری کے سربراہ جناب امیر خوراکیان نے بھی اس افتتاحی تقریب کے دوران گفتگو کی اور کہا کہ پہلی بار حرم امام رضا(ع) کے فن پاروں کی ایک نمائش حرم سے باہر منعقد کی گئی ہے ،انہوں نے بتایا کہ یہ نمائش مذہبی، فنی اور تاریخی اشیاء پر مشتمل ہے ۔
واضح رہے کہ ’’فرنود ہشت‘‘ نامی نمائش 25مئی2025 سے شروع ہوئی اور ایک مہینے تک تہران کی ملک قومی میوزیم اورلائبریری میں منعقد ہے ۔

آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے بتایا کہ حرم امام رضا علیہ السلام دنیا کا واحد اور منفرد حرم ہے جسے یہ اعزاز ہے کہ وہ صدیوں سے بیش قیمت تاریخی اثاثوں کا وارث اورامین ہے ۔
News Code 6508
آپ کا تبصرہ