میرجاوہ بارڈر ٹرمینل پرواقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں پاکستانی زائرین کی میزبانی

میرجاوہ بارڈرٹرمینل پر واقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں پندرہ قافلوں کی صورت میں 950 پاکستانی زائرین کی میزبانی کی گئی ،یہ زائرین حضرت امام خمینی(رہ) کی برسی کی تقریب میں شرکت اورحضرت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے حرم کی زیارت سے مشرف ہونے کے لئے ایران آئے تھے۔

میرجاوہ بارڈر ٹرمینل پر واقع زائر سرا نمبر23 کے منتظم محترم فریدون رضائی نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ زائرین 23 بسوں میں پندرہ قافلوں کی صورت میں ایران میں داخل ہوئے تاکہ حضرت امام خمینی(رہ) کی برسی میں شریک ہوسکیں اور حضرت امام علی رضا(ع) اور حضرت فاطمہ معصومہ(س) کی زیارت سے مشرف ہو سکیں۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ آج صبح کے وقت اربعین کمیٹی کے نمائندوں،مسلح افواج کے جنرل اسٹاف،صوبہ سیستان و بلوچستان کے گورنریٹ کے سیکورٹی اور انتظامی معاون،میرجاوہ شہر کے گورنر،گورنریٹ کے معاونین،سرکاری محکمہ جات کے سربراہان اوراس شہر کی پولیس اور سرحدی محافظوں پر مشتمل ایک وفد نے اس کمپلیکس اور زائر سرا میں دستیاب سہولیات کا دورہ کیا، اس دورے کے دوران حکام نے انفراسٹرکچر اور زائرین کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ غیرملکی زائرین کی میزبانی کے معیار کو بہتر بنانے خصوصاً اربعین حسینیؑ کے ایّام میں تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جناب رضائی نے مزید وضاحت دیتےہوئے کہا کہ اس دورے کے دوران ملکی اور صوبائی حکام نے پاکستانی زائرین کو خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں آستان قدس رضوی کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ ریمدان بارڈر پر ایک نیا کمپلیکس(زائر سرا) تعمیر کر کے اس جگہ پر بھی زائرین کو اس طرح کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
اس اقدام سے نہ صرف غیرملکی زائرین کو بہتر سہولیات فراہم ہوں بلکہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ ثقافتی اور مذہبی تعلقات بھی مزید مستحکم ہوں گے۔
میرجاوہ بارڈر ٹرمینل پر واقع زائر سرا نمبر23 کے انچارج اور منتظم نے بتایا کہ اس دورے سے پتہ چلتا ہے کہ ایران زائرین کو ان کی شان کے مطابق خدمات فراہم کرنے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر روحانی و ثقافتی اقدار کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ۔

News Code 6488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha