میرجاوہ بارڈرٹرمینل پر واقع امام رضا(ع) کمپلیکس میں پندرہ قافلوں کی صورت میں 950 پاکستانی زائرین کی میزبانی کی گئی ،یہ زائرین حضرت امام خمینی(رہ) کی برسی کی تقریب میں شرکت اورحضرت امام علی رضا علیہ السلام اور حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے حرم کی زیارت سے مشرف ہونے کے لئے ایران آئے تھے۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی میزبانی میں عراق کے نائب وزیراوراربعین کمیٹی کے سربراہ ایک ۸رکنی وفد کے ہمراہ حرم امام رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوئے ۔
آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ ایران و عراق میں لگائے جانے والے ۹۰ موکب؛ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں.