آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ 8مئی2025 کو بوقت عصر چھ بجے حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن انقلاب اسلامی میں نقارے بجا کر امام ضامن امام ثامن امام روؤف امام رضا(ع) کی ولادت کی خوشخبری دی گئی،زائرین و مجاورین نےاس بابرکت مولود کی آمد پر ہاتھوں کو آسمان کی طرف دعا کے لئے بلند کیا اور امام رضا(ع) کی ہمسایگی پر خدا کا شکر ادا کیا۔
اس بابرکت رات میں حرم امام رضا علیہ السلام میں بہت سارے رنگ برنگ برقی قمقمے روشن تھے ہر جگہ پر عود و گلاب کی خوشبو زائرین کے مشام کو معطر کر رہی تھی ، ہزاروں عاشقان اور عقیدت مند اس عظیم میلاد کے شکرانے کے طور پر بارگاہ رب العزت میں نماز شکر ادا کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ نماز مغربین کے بعد رات آٹھ بج کر آٹھ منٹ پر مشہد مقدس میں زائرین و مجاورین کی موجودگی میں سب سے بڑی آتش بازی کی گئی جس سے آسمان چمک اٹھا اور زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ثامن الحجج حضرت علی بن موسیٰ الرضا(ع) کی شبِ ولادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب اسلامی میں خوشی کے نقارے بجائے گئے جس پر زائرین و مجاورین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
News Code 6386
آپ کا تبصرہ