حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا مقدس آستانہ روحانیت اور زیارت کے علاوہ فن تعمیراور خوبصورتی کے لحاظ سے ماہر کاریگروں اور معماروں کے مختلف فنون کا مرکزاور مجموعہ ہے ،ایک ایسی جگہ ہے جہاں یہ بات یقین سے کہی جا سکتی ہے کہ اس حرم کے ہر کونےاور گوشے میں بڑے بڑے تعمیراتی منصوبوں کو بڑی احتیاط اور خوبصورتی کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے اور کئی دیگر منصوبوں پر ابھی کام جاری ہے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے شعبہ دینی سوالوں کے جوابات کے سربراہ نے بتایا کہ رواں سال میں گذشتہ چھ مہینوں کے دوران چار لاکھ ستاسٹھ ہزار زائرین کو ان کے دینی سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
نیا سلطانی سقانہ خانہ(پانی کی سبیل) جو کہ سقا خانہ نادری اور سقاخانہ اسماعیل طلا(سونے والے اسماعیل کی پانی کی سبیل) کے نام سے مشہور ہے ایران کے تاریخی اور مشہور و معروف سقا خانوں میں سے ایک ہے یہ سقاخانہ اس وقت حرم امام رضا(ع) کے صحن انقلاب میں موجود ہے اس سقاخانہ کو افشاری بادشاہ نادر شاہ کے حکم پر تعمیر کیا گیا اور اسی نام سے مشہور بھی ہوا۔