ولادت با سعادت امام رضا(ع) کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے غیرملکی طلباء کی جانب سے  حرم امام رضا(ع) میں جشن کا انعقاد

عشرہ کرامت اور حضرت امام علی رضا(ع) کی ولادت با سعادت کے بابرکت اور پر مسرت ایّام کی مناسبت سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے 120 غیرملکی طلباء نے جشن منعقد کیا ، واضح رہے کہ یہ جشن حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی میزبانی میں منعقد کیا گیا تھا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جشن میلاد کا یہ پروگرام مؤرخہ 8 مئی 2025 بروز جمعرات کی صبح حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کیا یا جس کا مقصد حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ میں محبت و عقیدت کا اظہار اور رضوی تعلیمات کا فروغ تھا۔
جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد کے سربراہ حجت الاسلام سعیدی فاضل نے خطاب کرتے ہوئے امام رضا(ع) کے علمی و اخلاقی فضائل بیان کئے ۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے امام رضا(ع) کی شان میں اشعار اور منقبتیں پڑھی گئیں ، جشن کے اختتام پر تمام شرکاء نے مل کر دعائے ظہور امام زمانہ (عج) پڑھی اور مولا کے ظہور میں تعجیل کے لئے دعا کی۔

News Code 6371

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha