آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس کانگریس کی پانچویں خصوصی نشست مؤرخہ 5 مئی 2025 بروز سوموار کو آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے شیخ طبرسی ہال میں منعقد کی گئی جس میں چند ایک قومی اور بین الاقوامی دانشوروں نے شرکت فرمائی اور انسانی حقوق، انسانی کرامت اور فلسطین کی عوام سے متعلق امام رضا(ع) کے نظریات کو محور قرار دیتے ہوئے تقاریر کیں۔
فلسطینی عوام کی مدد کے لئے عالمی سطح پر فائل تیار
ہالینڈ سے انسانی حقوق کے شعبے کے بین الاقوامی وکیل ڈاکٹر مسعود طاہری نے ’’مغربی انسانی حقوق کے تضاد اور تنازع،قول سے فعل تک‘‘ کے موضوع پر گفتگو کی اور کہا کہ ایک وکیل کی حیثیت سے میں نے فلسطینی عوام کے دفاع کے لئے ایک فائل تیار کی ہے کیونکہ میرا ماننا ہے کہ ہم کسی بھی انسان سے جینے کا حق نہیں چھین سکتے اور اگر لوگ ہم سے مدد مانگیں تو ہمیں جہاں تک ہو سکے ان کی مدد کرنی چاہئے ۔
ہالینڈ میں انسانی حقوق کے شعبے کے اس بین الاقوامی وکیل نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں کا انعقاد مغربی مخالفت کے ساتھ تھا ،ہم ایک عالمی سفارت خانہ بنا کر اور عالمی قوانین کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی عوام کی مدد کرنے اور ان کے حقوق کا دفاع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی بربریت
ویلیٹ داغر جو کہ ایک فرانسیسی ماہر نفسیات اور انسانی حقوق کے لئے فعالیت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ غزہ میں بچوں کو قتل کرنے والی حکومت اسرائیل کی جانب سے جو جنگ ہو رہی ہے اس سے بچوں اور خواتین پر خوفناک نفسیاتی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔
انہوں نے مختلف ممالک کے درمیان جنگوں کو ختم کرنے کے لئے انسانوں کے بنیادی 161 حقوق کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے ساتھ جنگ میں انسانی حقوق کے ان تمام 161 اصولوں کو روند ڈالا ہے ۔
وزیر خارجہ کے ادارہ علمی تعاون کے صدرڈاکٹر سید محمد ساداتی نژاد نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ انسانی حقوق کی بنیادیں اسلام جیسے دین میں پائی جاتی ہیں ظلم کے خلاف جنگ اور دیگر انسانی حقوق کے بارے میں بھی قرآن کریم اور اہلبیت(ع) کی احادیث میں موجود ہے ۔
انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ نہ صرف بین الاقوامی انسانی حقوق کا مرکز فقط انسانی مادی حقوق پر مبنی ہے بلکہ مواد کے لحاظ سے بین الاقوامی انسانی حقوق ، اسلامی انسانی حقوق سے مکمل طور پر مختلف ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ یورپین کی نظر میں انسانی حقوق دین پر برتری رکھتے ہیں لیکن اسلام میں ایسا نہیں ہے بلکہ اسلام دین کوانسانی حقوق پر حاکم سمجھتا ہے ۔
لندن میں اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے صدر ڈاکٹر مسعود شجرہ نے بھی اس علمی نشست میں خطاب کیا اور کہا کہ انسانی حقوق کی درجہ بندی ہے خصوصاً اسلامی ممالک کے لئے عالمی سطح پر یا بہت کم حقوق ہیں یا ہیں ہی نہیں۔

عشرہ کرامت کے ایّام میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تعاون سے چھٹی عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کی بین الاقوامی کانفرنس سات خصوصی نشستوں کے ساتھ منعقد کی گئی۔
News Code 6336
آپ کا تبصرہ