آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ خصوصی نشست مؤرخہ 7مئی2025 بروزبدھ کو حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں منعقد کی گئی جس میں 200 سے زائد ہندوستانی اور پاکستانی زائرین نے شرکت فرمائی،اس نشست کا مقصدامام رضا(ع) کے مقام و منصب کو بیان کرنا اور اردو زبان زائرین کو رضوی ثقافت سے روشناس کرانا تھا۔
حجت الاسلام والمسلمین سید احتشام حیدر رضوی نے اس نشست میں امام رضا(ع) کو ولایت کا علمبر دار جانتے ہوئے اہلبیت(ع) کی ولایت کو فروغ دینے میں آٹھویں امام(ع) کے تاریخی کردار کو بیان فرمایا۔
اس نشست کے دوران اردو زبان زائرین کی جانب سے مختلف سوالات بھی پوچھے گئے ،نشست کے تسلسل میں دعا و مناجات اور منقبت خوانی بھی کی گئی۔
نشست کے اختتام پر زائرین کو حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے متبرک تحائف سے نوازا گیا۔

عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی جانب سے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) میں ولایت مداری کے موضوع پر خصوصی نشست منعقد کی گئی ۔
News Code 6331
آپ کا تبصرہ