آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے شامی پناہ گزین بچوں کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں جشن تکلیف کا انعقاد کیا گیا۔
اس جشن میں 38 بچوں اور 43 بچیوں نے شرکت فرمائی ، عبادت و بندگی کا آغاز حرم امام رضا علیہ السلام سے کرنے کے لئے یہ بچے بے تاب نظر آتے ہیں، اس نورانی بارگاہ میں یہ بچے عہد کریں گے کہ ہمیشہ خدا کی بندگی کے راستے پر چلیں گے اور فقط اس خدائے واحد کی پرستش کریں گے۔
ان بچوں دو جڑواں بہنیں بھی ہیں جنہوں نے خوبصورت سا سفید لباس پہنا ہوا ہے ، ماں اپنی ان بیٹیوں کو خوش دیکھ کر خوش ہو رہی ہے اور خوشی سے ماں کی آنکھوں سے آنسو ٹپک رہے ہیں ۔
فاطمہ طالب کہتی ہے کہ میں اور میری بہن ملکہ اپنے والدین کے ساتھ سیدہ زینب(س) محلہ دمشق سے یہاں آئے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ شام میں جلد جنگ کا خاتمہ ہو اور ہم اپنے وطن واپس لوٹ سکیں اور اپنے والدین کے ہمراہ حضرت زینب (س) اور حضرت رقیہ(س) کی زیارت سے مشرف ہو سکیں۔
ان بچیوں میں سے ایک شامی بچی جس کا نام آیہ ہے اور دمشق شہر سے شہر بہشت مشہد کی مہمان ہے کہتی ہے میں نے اس جشن میں سیکھا کہ نماز کس طرح پڑھنی ہے اور روزہ کب رکھنا ہے کیونکہ خدا کو ان بچوں سے پیار ہے جو نماز پڑھتے ہیں۔
شامی بچوں میں سے ایک بچہ جس کا نام محمود عمران ہے کہتا ہے کہ میں چھ مہینوں سے مشہد مقدس میں ہوں ،ہمیشہ سے میں چاہتا تھا کہ ایران آؤں اور حرم امام رضا(ع) کو نزدیک سےدیکھوں ،اپنے مہربان امام (ع) سے دعا کی ہے کہ جنگ کا جلد خاتمہ ہو اور دشمنان نابود ہوں جنہوں نے ہمیں اپنے گھروں سے بے گھر بنایا ہے ۔

ایک خوشگوار دن عصر کے وقت شامی بچوں کے لئےحرم امام رضا علیہ السلام میں جشن کا انعقاد کیا گیا تاکہ کچھ لمحات یہ اپنے غم بھلاکر مسکرائیں اور خوشی منائیں ، یہ جشن ان بچوں اور بچیوں کے لئے جو ابھی بالغ ہوئے ہیں ، اس جشن کے ذریعہ انہیں ان کے دینی مسائل سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
News Code 6327
آپ کا تبصرہ