حرم امام رضا(ع) میں ’’سلاماً یا شہید‘‘ کے عنوان سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حرم امام رضا(ع) کے وہ خادمین جوحرم رضوی کے متبرک پرچم کے ہمراہ لبنان تشریف لے گئے تھے انہوں نے اس سفر کے دوران پیش آنے والے واقعات بیان کئے۔
شام کے حالیہ واقعات کے موضوع پر آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن سے وابستہ شہید آیت اللہ مدرس(رہ) کے مزار کی میزبانی میں تجزیاتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
مظلوم لبنانی عوام کو حرم امام رضا(ع) کی جانب سے دی جانے والی امداد کے تسلسل میں شام میں مقیم لبنانی پناہ گزینوں کو قرآن کریم اور مفاتیح الجنان کے پانچ ہزار نسخے عطیہ کئے گئے ۔