آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید محمد ذوالفقاری نے آستان نیوز کے نمائندے کو اس محفلِ قرآن سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس قرآنی محفل میں جو کہ حرم امام رضا علیہ السلام کے رواق دارالرحمہ میں منعقد کی گئی شام،عراق،ایران،پاکستان اور افغانستان کی 30 حافظ خواتین نے شرکت فرمائی۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس محفل کے انعقاد کا مقصد قرآن کریم کی تعظیم اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کو مستحکم بنانا تھا، اس قرآنی محفل میں حافظ خواتین نے مل کر پہلے پارہ کی چند ایک آیات کو خوبصورت انداز میں تلاوت فرمایا۔
حجت الاسلام والمسلمین ذوالفقاری نے مزید یہ کہا کہ یہ قرآنی محفل نہ فقط اسلامی اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پرغیرملکی زائرین میں قرآن کو فروغ دینے کے لئے آستان قدس رضوی کی کاوشوں کی مظہر بھی ہے ۔
انہوں نے اس دینی مجموعے کی دینی و مذہبی کاوشوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک سے حافظ خواتین کی اس قرآنی محفل میں موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کہ امت مسلمہ کے مابین اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے میں قرآن کریم مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے ڈائریکٹر کا کہناتھا کہ ہم رمضان کے مقدس اور بابرکت مہینے میں قرآن کریم کو محور و مرکز قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی حافظان قرآن کی موجودگی میں مختلف قرآنی محافل کے انعقاد کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ماہ مبارک رمضان کے آغاز پر آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مختلف ممالک کی حافظ خواتین نے حرم امام رضا(ع) میں قرآن کریم کی تلاوت فرمائی۔
News Code 5892
آپ کا تبصرہ