آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ ڈاکٹر داودی نے جوکہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ثقافتی وفد کے ہمراہ نمائش اور بین الاقوامی کانفرنس پائیدار سیاحت میں شرکت کے لئے کراچی گئے تھے ، ایک دوستانہ ملاقات میں کراچی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ جناب طالبی نیا سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اس ملاقات کے دوران امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی،رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی اور کراچی کی یونیورسٹیوں کے مابین تعلیمی اور ثقافتی تعاون کے ساتھ ساتھ قم اور مشہد مقدس کے لئے پاکستانی طلبا کو راغب کرنے کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گيا ۔
ڈاکٹر داودی نے اس دوستانہ نشست کے انعقاد کا مقصد کراچی میں جہاں پر پاکستانی شیعوں کی کثیر تعداد ہےعلمی و ثقافتی تعاون کو فروغ دینا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی ایک جامع یونیورسٹی ہے جوپاکستان کے اعلی تعلیمی مراکز کے ساتھ ہر طرح کا علمی و تحقیقاتی تعاون انجام دینے کے لئے تیار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ رضوی علوم اسلامی یونیورسٹی بھی ایک اہم علمی مرکز ہے جو کہ آستان قدس رضوی سے منسلک ہے جس میں غیرملکی زائرین اسلامی علوم کی تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس سفر کے دوران ان کی پاکستان کے تاجر اور مخیر شخصیت جناب راشد صدیقی سے بھی ملاقات ہوئی ۔
ملاقات کے اختتام پر ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ نے کراچی کی علمی و ثقافتی ضروریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ فارسی زبان کی تعلیم کے لئے کورسزز کا انعقاد، علمی و ثقافتی ورکشاپس اور کورسزز کا انعقاد،کتاب اور مقالات کی اشاعت اور آستان قدس رضوی کی یونیورسٹیوں اور کراچی کی یونیورسٹیوں کے مابین روابط کو توسیع دینے ساتھ ساتھ اس شہر کے شیعوں کی علمی و ثقافتی ضروریات پوری کرنے پر بھی تاکید کی ۔

امام رضا(ع) انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر نے پاکستان کے شہر کراچی میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کے سربراہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔
News Code 5736
آپ کا تبصرہ