حضرت امام علی رضا(ع) سے منسوب قرآنی نسخے سے نقاب کشائی

اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کے دوران حضرت امام علی رضا(ع) سے منسوب قرآنی نسخے کی رونمائی کی گئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛مؤرخہ 31 جنوری 2025 بروز جمعہ کو حرم امام رضا(ع) کے قدس ہال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے 41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی جس  میں حضرت امام علی رضا(ع) سے منسوب قرآنی نسخے کی رونمائي  کی گئی۔
رونمائي  کی اس تقریب میں ولی فقیہ کے نمائندے اور ادارہ اوقاف و فلاحی امور کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین خاموشی،وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی جناب سید عباس صالحیی اور آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر عبد الحمید طالبی نے خصوصی شرکت کی ۔
واضح رہے کہ اس قرآنی نسخے کی آیات حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے دست مبارک سے کوفی خط میں تحریر کی گئی ہیں۔
اس قرآن کے اوراق ہرن کی کھال سے بنے ہوئے ہیں ، یہ قرآنی نسخہ مجموعی طور پر 27 اوراق پر مشتمل ہے ، ہر صفحہ پر قرآن کریم کی 16 آیات تحریر کی گئی ہیں،اس قرآنی نسخے کا آغاز سورہ نور کی 60 ویں آیت سے ہوتا ہے اور اختتام سورہ حدید کی چوتھی آیت پر ہوجاتا ہے ۔
واضح ر ہے کہ یہ قرآنی نسخہ اس وقت آستان قدس رضوی کے قرآنی میوزیم میں بحفاظت رکھا ہوا ہے ۔

News Code 5727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha