آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ اجلاس مؤرخہ29 جنوری2025 کو حرم امام رضا علیہ السلام کے قرآنی میوزیم میں منعقد کیا گیا جس میں آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرنے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) نے مدینہ سے مرو کے سفر کے ذریعہ تہذیب ساز اور ثقافتی تحریک کا آغاز کیا۔
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر عبد الحمید طالبی نے کہا کہ حضرت امام علی رضا(ع) کے وجودِ بابرکت کی وجہ سے مختلف علمی مدارس کا قیام عمل میں آیا،علمی گفتگو اوردیگر ادیان و مذاہب کے ساتھ مناظرات انجام پائے ، ان مناظروں میں امام رضا(ع) ہر کسی سے ان کی زبان میں گفتگو کرتے جس کی وجہ سے آپ کو عالم آل اللہ کہا گیا۔
انہوں نے امام رضا(ع) کی سیرت کے احیاءکو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی سے اب تک اس نورانی بارگاہ میں بہت سارے مدارس تشکیل پائے جن میں سے کچھ ابھی بھی فعالیت کررہے ہیں ،مدرسہ خیرات خان جو اس وقت مدرسہ عالی فقاہت عالم آل محمد(ص) کے نام سے فعال ہے ،مدرسہ میرزا جعفرجو کہ علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے نام سے فعال ہے اور مدرسہ دو درب جو کہ حرم امام رضا(ع) کے دارالقرآن الکریم کے نام سے فعال ہے یہ وہ مدارس ہیں جو قدیم الایام سے اپنی علمی سرگرمیاں انجام دے رہے ہيں
ان کا کہنا تھا کہ یہ چند ایسے مراکز ہیں جو قرآنی معارف،نبوی تعلیمات اور رضوی سیرت کو فروغ دے رہے ہیں اور اسی طرح آستان قدس رضوی کا سب سے پرانا انسٹیٹیوٹ جو آرگنائزیشن آف لائبریریز،میویزمز اور دستاویزاتی مرکز کے عنوان سے جانا جاتا ہے عالم اسلام کے گرانقدر ورثے کی حفاظت کر رہا ہے۔
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمزاور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کا قرآنی مشن
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے ڈائریکٹر نے اس اجلاس کے دوران قرآنی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس وقت عالم اسلام میں آستان قدس رضوی سب سے بڑا موقوفاتی مجموعہ ہے ۔
حجت الاسلام والمسلمین سید جلال حسینی نے کہا کہ اس مجموعے کی تمام سرگرمیاں قرآنی معارف اور اہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس بات کا ذکرکرتےہوئےکہ میوزیم کے بارے میں ہمارا نظریہ دنیا کے دیگر میوزیمز سے مختلف ہے اور آستان قدس رضوی کا شمار دنیا کی سات بہترین لائبریریز میں ہوتا ہے ، کہا کہ ہر سال حرم امام رضا(ع) کی زیارت کے لئے کثیر تعداد میں زائرین مشرف ہوتے ہيں اور امام سے معرفت طلب کرتے ہیں
حجت الاسلام حسینی نے کہا کہ آستان قدس رضوی کے میوزیمزمعرفت کی تکمیل کا باعث بن سکتے ہیں، ان میوزیمز میں 25 ہزار پانچ سو قرآنی نسخے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میوزیم میں 17 گنجینے ہیں جن میں حرم امام رضا(ع) کی تاریخ کا خزانہ، پوسٹ اور ڈاکٹ ٹکٹوں کا خزانہ، سکوں، کرنسیوں اور آرٹ وغیرہ کے گنجینے شامل ہیں اور ان سب میں قرآنی گنجینہ سب سے اہم ہے ۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ قرآن کے قلمی نسخوں کے حوالے سے علمی نشستیں منعقد کی جائیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے41 ویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی موجودگی میں آستان قدس رضوی کے تعلیمی، تبلیغی اور سائنسی کارنامے متعارف کرانے کے مقصد سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔
News Code 5707
آپ کا تبصرہ