حضرت امام موسیٰ کاظم(ع) کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) سیاہ پوش

باب الحوائج حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے صحنوں،ضریح مطہر اور گنبد مطہر کو مؤرخہ24 جنوری2025 بروز جمعہ سے سوگ کی علامت کے طور پر سیاہ پرچم اور بنرز نصب کر کے سیاہ پوش کیا گیا ،حرم رضوی کے گنبد مطہر کا پرچم سوموار تک سیاہ رہے گا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آٹھویں امام حضرت امام علی رضا(ع) کے والد بزرگوار کے ایّام شہادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) کے خادموں نے ایک روایتی رسم کے تحت  حرم امام رضا(ع) کی ضریح مطہر کی چادراور گنبد مطہر کا پرچم سوگ کی علامت کے طور پر تبدیل کر دیا۔
اس کے علاوہ پورے حرم میں مختلف صحنوں اور ہالز میں جگہ جگہ پر سیاہ پرچم اور بنرز نصب کئے گئے ہیں۔
قابل توجہ ہے  کہ ایک دیرینہ رسم کے مطابق حضرات معصومین علیہم السلام کی شہادت کے ایّام میں حرم امام رضا(ع)کی ضریح مطہر کی سبز چادر اور گنبد مطہر پر نصب سبز پرچم اتار کر سیاہ چادر اور سیاہ پرچم نصب کیا جاتا ہے ۔
واضح رہے کہ سوموار تک سیاہ پرچم نصب رہے گا اور سوموار کی شام کو پیغمبر اسلام(ص) کی شب بعثت کی مناسبت سے دوبارہ سبز پرچم نصب کیا جائے گا۔

News Code 5650

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha