ایران ایک مہذب ملک ہونے کے ساتھ شاندار تعلیمی پس منظرکاحامل ہے ہر سال دنیا بھرسے بہت سارے طلباء ایرانی یونیورسٹیوں میں تعلیم کے حصول کے لئے تشریف لاتے ہیں،ایران کے شہر مشہد مقدس کی یونیورسٹیوں میں بھی جہاں پر حضرت امام علی رضا(ع) کی نورانی بارگاہ ہے ہمسایہ ممالک سے کثیر تعداد میں طلباء تعلیم کے لئے اس شہر کا رخ کرتے ہیں۔
حرم حضرت امام رضا (ع) میں بچوں کی تربیت اور دیگر علمی اور ثقافتی سرگرمیوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے حرم کے متولی کے ہاتھوں ایک ہال کا افتتاح کیا گیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر ۷۰۰ بچوں کو ان کے والدین کے ہمراہ زیارت اور معارف سے آگاہ کیا جاتا ہے۔