حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے’’امت واحدۃ‘‘ کے عنوان سے قرآنی محفل کا انعقاد

حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں اردو زبان زائرین کے لئے ’’امت واحدۃ‘‘ کے عنوان سے قرآنی محفل منعقد کی گئی۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ اس قرآنی اجتماع کا انعقاد حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین  کے شعبہ برصغیر پاک و ہند کے زیر انتظام کیا گیا اور یہ پروگرام قرآنی تقریب’’فی رحاب القرآن‘‘ کے تسلسل میں منعقد کیا گیاجس میں پاکستان اور ہندوستان سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد اردو زبان خواتین اور مرد حضرات نے شرکت فرمائی۔
اس قرآنی محفل  کا آغازسید ابراہیم رضوی کی خوبصورت آواز میں سورہ مبارکہ فتح کی چند ایک آیات کی تلاوت سے ہوا ، حاضرین محفل نے بھی ان قرآنی آیات کا زمزمہ کرتے ہوئے مزاحمتی محاذ اور مسلمانوں کی فتح و کامیابی کی دعا کی۔
حجت الاسلام والمسلمین سید حیدر زیدی نے اس قرآنی محفل میں سورہ مبارکہ فتح کی مختصر تفسیر بیان کی اور رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نقطہ نظر سے قوم سازی کی ضرورت کو بیان کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان کی مظلوم عوام کی مالی مددکی اہمیت کو بیان کیا۔
قرآنی محفل کے اختتام پر جناب محمد عاشوری نے صحیفہ سجادیہ کی چودویں دعا کی قرائت کی اور مزاحمتی محاذ کی فتح و نصرت اور کفرو الحاد و استکبار کی نابودی کے لئے دعا مانگی گئی ۔

News Code 5416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha