حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے حرم امام رضا(ع) کے رواق دارالرحمہ میں اردو زبان زائرین کے لئے ’’امت واحدۃ‘‘ کے عنوان سے قرآنی محفل منعقد کی گئی۔
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے سیدۃ النساء العالمین ،صدیقہ کبری حضرت فاطمہ زہراء(س) کے یوم ولادت کے موقع پر قرآن کریم کی سب سے بڑی محفل’’فی رحاب القرآن‘‘ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے قرآن کریم سے انس و الفت اورقرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے تدبر کے ساتھ معاشرے میں تلاوت قرآن کریم کی محافل کے فروغ کو سماجی اور انفرادی تعمیر،ہدایت اور اصلاح کا باعث قرار دیا۔