حرم امام رضا(ع) میں’’حضرت فاطمہ زہراء(س) کی انقلابی اور سیاسی زندگی‘‘ کے موضوع پرخصوصی اجلاس کا انعقاد

آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سےحرم امام رضا(ع) میں چند ایک اردو زبان مفکرین کا ’’حضرت فاطمہ زہراء(س) کی انقلابی و سیاسی زندگی‘‘ پر خصوصی اجلاس کا منعقد کیا گیا۔

آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ آستان قدس رضوی کے شعبہ غیرملکی زائرین کے زیرانتظام صحن پیامبر اعظم(ص) کے باب الہادیؑ پر واقع فاطمیون روم میں ہندوستان اور پاکستان کے اردو زبان مفکرین کی موجودگی میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں حضت الاسلام والمسلمین ابن علی حیدری نے خطاب فرمایا اورحضرت فاطمہ زہراء(س) کی سیاسی اور انقلابی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔
انہوں نے امیرالمؤمنین حضرت علی (ع) کی حمایت میں حضرت فاطمہ زہراء(س) کے نمایاں کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) اس وقت کے تمام مشکل حالات اور پریشانیوں میں حضرت امام علی علیہ السلام کی معاون و مددگار رہیں۔
حجت الاسلام حیدری نے حضرت فاطمہ (س) کی سماجی و سیاسی سرگرمیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ(س) نے یہ ثابت کر دیا کہ ایک مسلمان عورت سیاسی و سماجی میدان میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے ۔
اسلامی معاشرے کی قیادت میں امیرالمومنین حضرت علی (س) کے حق کا دفاع،ظلم اور ناانصافی کا مقابلہ  اور ولایت کا دفاع جملہ حضرت فاطمہ(س) کی سیاسی و انقلابی زندگی کے چند اہم پہلو ہیں۔
واضح رہے کہ اس خصوصی اجلاس کے انعقاد کا مقصد حضرت فاطمہ زہراء(س) کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں آگاہی دینا اورغیرملکی زائرین میں دینی و ثقافتی بنیادوں کو مستحکم بنانا تھا۔

News Code 5339

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha