آستان نیوز کی روپورٹ کے مطابق؛ عزادری اور تلاوتِ قرآن کے اس پروگرام میں اردو زبان زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی،پروگرام کے آغازمیں قاری قرآن جناب آقای طبسی نے سورہ یسین کی تلاوت فرمائی۔
پروگرام کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان سے برصغیر پاک و ہند کے مشہور نوحہ خوان جناب قربان جعفری نے اہلبیت اطہار(ع) کی مظلومیت میں مرثیے اور نوحے پڑھے جس پر زائرین و مجاورین نے اشک بہائے۔
شہادت حضرت فاطمہ زہراء(س) کی مناسبت سے منعقد کئے جانے والے عزاداری کے اس پروگرام میں حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضیٰ نقوی نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی عظمت اورسیرت پر خطاب فرمایا۔
انہوں نے حضرت فاطمہ زہراء(س) کی زندگی کے اہم نکات کو بیان کرتے ہوئے زائرین کو اس عظیم ہستی کی تعلیمات پرعمل کرنے کی دعوت دی۔
حجت الاسلام نقوی نے حضرت زہراء(س)کے فضائل و مناقب ذکر کرتے ہوئے ان کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی اورآپ(س) کی شخصیت کو ہر زمانے کے لئے ایک منفرد اور بشریت کے لئے رول ماڈل شخصیت قرار دیا۔
جناب نقوی نے اولاد کی تربیت اور اسلامی اقدار کے تحفظ میں حضرت زہراء(س) کے کردارکو ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حضرت زہراء(س) اپنے اچھے اخلاق کے ساتھ نہ فقط اپنے خاندان میں بلکہ پورے معاشرے میں سب کے لئے ایک رول ماڈل کے طور پر جانی جاتی تھیں۔
گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے حضرت زہراء(س) کے سماجی کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت فاطمہ زہراء(س) اپنے شعور اور بصیرت کے ساتھ ظلم و نا انصافی کے خلاف کھڑی ہوئیں،اور شجاعت و بہادری سے انسانی حقوق کا دفاع کیا۔
پروگرام کے اختتام پر احمد علی خان نے حضرت فاطمہ(س) کی یاد میں نوحے پڑھے جس پر ماتم داری کی گئی۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد زائرین نے شرکت فرمائی ۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ غیرملکی زائرین کے تعاون سے حضرت فاطمہ زہراء(س) کے ایّام شہادت کے موقع پراردو زبان زائرین و مجاورین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں سورہ مبارکہ’’یسین‘‘ کی تلاوت اور عزاداری کا انعقاد کیا گیا۔
News Code 5258
آپ کا تبصرہ