آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے ان امدادی پیکجز کی تقسیم کے موقع پر آستان نیوز کے رپورٹرکو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اشیائے خورد و نوش کے ان امدادی پیکجز کو حرم امام رضا(ع) کے خادموں اور حضرت امام علی رضا(ع) کے چاہنے والوں کی مدد اور تعاون سے اکھٹا اور تیار کیا گیا تاکہ شام میں پناہ گزین لبنانی تارکین وطن میں تقسیم کئے جا سکیں۔
جناب محسن ہوشمند نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ان امدادی پیکجز میں ہر ایک لبنانی خاندان کی ضرورت اور ذائقہ کو مدّ نظر رکھتے ہوئے آٹا،چاول،ٹماٹرپیسٹ،تیار مچھلی،تیل،چینی اور دالیں وغیرہ کو شامل کیا گیا ہے جنہیں تبرک کے طور پرلبنانی تارکین وطن میں تقسیم کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اگرچہ اس عرصے میں لبنانی عوام بہت مشکل حالات سے گزر رہی ہے لیکن پھر بھی انہوں نے بہادری اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس وقت لبنانی عوام خوشی اور فتح کے احساس کے ساتھ شام سے لبنان اپنےاپنے گھروں کو واپس لوٹ رہی ہے ۔
آستان قدس رضوی کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سینٹر کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انشاء اللہ حرم امام رضا(ع) کی جانب سے دیئے گئے یہ تبرکات لبنانی عوام کے لئے باعث برکت ہوں گے اور ہم مزاحمتی محاذ کی مسلسل فتوحات کے شاہد ہوں گے۔
شام میں حرم امام رضا(ع) کے خادموں کی موجودگی میں لبنانی تاریکین وطن کے درمیان ضروری اشیائے خورد و نوش کے دس ہزارامدادی پیکجز تقسیم کئے گئے ۔
News Code 5212
آپ کا تبصرہ