آستان نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر محسن جہانگیری قم میں واقع جامعۃ المصطفی العالمیہ کے مرکزی دفتر میں تشریف لے گئے جہاں پر انہوں نے اس جامعہ کے سربراہ آیت اللہ ڈاکٹر عباسی سے ملاقات اور گفتگو کی ۔
اس ملاقات کے دوران آیت اللہ ڈاکٹر عباسی نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کی عالمی سطح پر تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں سے متعلق وضاحت فرمائی۔
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے سربراہ نے اس ملاقات کےد وران خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ المصطفی یونیورسٹی کی تعلیمی خدمات لائق تحسین ہیں ،ملاقات کو جاری رکھتے ہوئے ڈاکٹر محسن جہانگیری نے علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں ایک رپورٹ بھی پیش کی۔
واضح رہے کہ اس ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے ددو طرفہ علمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کےسربراہ نے جامعۃ المصطفی العالمیہ کے مرکزی دفتر میں حاضر ہو کر آیت اللہ ڈاکٹر عباسی سے ملاقات کی۔
News Code 5004
آپ کا تبصرہ