آستان قدس رضوی کے متولی نے انقلابی جوانوں کی معرفت، بصیرت اور آگاہی کی اہمیت اورموجودہ ملکی ضروریات کو پورا کرنے میں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی کے مرکزی کردار پر زور دیا۔
آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے ازبکستان جانے والے وفد نے بخارا کے قدیمی اور تاریخی مدرسہ میر عرب کے منتظمین، اساتذہ اور طلباء سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حوزہ علمیہ نجف اشرف کے اساتذہ کا ایک وفد علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی تشریف لایا جہاں یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرنے کے ساتھ یونیورسٹی کے چانسلر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی کی منظوری اور نائب متولی کے حکم پر حجت الاسلام والمسلمین ڈاکٹر مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری کو آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی امور کا نیا سربراہ مقرر کیا گيا ہے ۔