نالج بیس کمپنی قدسِ رضوی فلورجو کہ موقوفاتی فاؤنڈیشن کی ذیلی کمپنی ہے اس نے اپنی سماجی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے اصفہان کی سوغات اور تحائف نمائش کے اسٹال پر بغیر شوگر کا کیک پاؤڈر اورغذائیت سے بھرپور آٹے کو متعارف کرایا۔یہ مصنوعات ذیابطیس کے مریضوں کی حمایت کے لئے تیار کی گئی ہیں۔
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سوشل اسٹڈیز گروپ کے ڈائریکٹرنے بتایا کہ شیخ بہائی(رہ) کا شمار اسلامی اور شیعہ دنیا کے سب سے قابل اور ممتاز علماء میں ہوتا ہے اور وہ عصر حاضر کے علماء و مشائخ کے لئے ایک بہترین نمونہ ہیں۔
ایران کے شہر اصفہان سے تعلق رکھنے والی خاتون کھلاڑی نے اپنے گردے کی پیوند کاری اور قومی ٹرانس پلانٹیشن ٹیم میں رکنیت کے بعد قومی اور بین الاقوامی سطح پر بیڈمنٹن میں جیتے ہوئے تمغوں اور میڈلز کو آستان قدس رضوی کے لئے ہدیہ کر دیئے۔
رضوی لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری انڈسٹریز کمپنی نے ملکی سطح پر انیمیل ہسبنڈری انڈسٹری(مویشیوں کی افزایش کی انڈسٹری) کے لئے منعقد کئے گئے تیسرے فیسٹیول میں بھرپورانداز میں شرکت کرتے ہوئےمادہ بچھڑی(مادہ گائے)سیکشن میں گولڈ میڈل جیت کا کرپہلا مقام حاصل کیا۔