آستان قدس رضوی کی علمی وثقافتی آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرجناب عبد الحمید طالبی نے چوتھی بین الاقوامی کانگریس امام رضا(ع) اور عصری علوم میں خطاب کرتے ہوئے رضوی تعلیمات کے تربیتی پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور اسلامی معاشرے میں عملی طور پر رائج کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔
آستان قدس رضوی کا تہران میں سب سے بڑا موقوفاتی اور ثقافتی کمپلیکس؛ملک نیشنل لائبریری اینڈ میوزیم ہے جومختلف تربیتی ورکشاپس کے ذریعہ بچوں کی دینی تربیت پر کام کر رہا ہے ۔
سبزوار شہر کے ثقافتی مرکز کے سربراہ جناب ڈاکٹر علی جان فنرادر نے بتایا کہ اس ثقافتی مرکز کے پروگراموں میں اہم ترین پروگرام یہ ہے کہ قرآنی مفاہیم اور تعلیمات اہلبیت(ع) خصوصاً امام رضا(ع) کی سیرت سے مستفید ہوتے ہوئے بچوں کی تربیت سمیت دینی اقدار اور تعلیمات کو ان میں فروغ دیا جائے۔