سبزوار شہر کے ثقافتی مرکز کا بنیادی نقطہ نظر ؛بچوں میں مذہبی اقدار کو فروغ دینا ہے

سبزوار شہر کے ثقافتی مرکز کے سربراہ جناب ڈاکٹر علی جان فنرادر نے بتایا کہ اس ثقافتی مرکز کے پروگراموں میں اہم ترین پروگرام یہ ہے کہ قرآنی مفاہیم اور تعلیمات اہلبیت(ع) خصوصاً امام رضا(ع) کی سیرت سے مستفید ہوتے ہوئے بچوں کی تربیت سمیت دینی اقدار اور تعلیمات کو ان میں فروغ دیا جائے۔

 ڈاکٹر علی جان فنرادر نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثقافتی مرکز جو کہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے تحت بچوں کی دینی تربیت سے متعلق سال بھر مختلف پروگراموں کا انعقاد کرتا ہے ،انہوں نے بتایا کہ بچوں کی تربیت کے لئے بہترین روش یہ ہے کہ دینی تعلیمات کو بچوں کے لئے کسی  پرکشش ڈھانچے میں ڈھال کر پیش کی جائیں اور اس سلسلے میں آستان قدس رضوی بھرپور تعاون کرتا ہے ۔
 انہوں نے بتایا کہ اس ثقافتی مرکز میں اسلامی اقدار کو بچوں میں فروغ دینے کے لئے ہم مختلف طریقوں جیسے آرٹ،مقابلہ جات،مذہبی اور قومی تقریبات اور دیگر مختلف ثقافتی پروگراموں کا استعمال کرتے ہیں تاکہ نسل جوان میں دینی تعلیمات کو منتقل کیا جا سکے۔
 جناب جان فنرانے بتایایہ ثقافتی مرکز کتاب اور کتاب کے مطالعہ کو بہت اہمیت دیتا ہے اس لئے یہاں پر بچوں کو دینی کتابوں سےو اقف کرانے کے ساتھ ساتھ انہیں لائبریری کے ماحول اور وسائل سے بھی آگاہ کیا جاتا ہے اور بچوں کو مذہبی کتابیں بھی فراہم کی جاتی ہیں۔
سبزوار کے امام رضا(ع) ثقافتی مرکز کے سربراہ نے اس بات پر تاکید کی کہ اگر بچے قرآن اور اہلبیت (ع) کو جانتے ہوں گے تو سماجی انحرافات اور نقصانات سے محفوظ رہیں گے اس سلسلے میں بچوں کے لئے قرآنی کلاسزز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں قرآن کریم کی چھوٹی چھوٹی سورتیں ،آیات اور احادیث بچوں کو حفظ کرائی جاتی ہیں  ۔
جان فنرا نے موسم گرما کی تعطیلات اور اوقات فراغت میں تربیتی کلاسزز کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو کھیل کود اور تفریح کے ساتھ ساتھ قرآن کی تعلیم بھی دی جاتی ہے اور کلاسزز کے اختتام پر تمام شرکاء کو ثقافتی مرکز کی جانب سے تحائف دیئے جاتے ہیں۔
گفتگو کے آخر میں ان کا کہنا تھا کہ بچوں کی دینی تربیت ایک اہم مسئلہ ہے جس پر سبزوار کا امام رضا(ع) ثقافتی مرکز بہت زیادہ توجہ دیتا ہے ۔

News Code 4812

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha