عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛آستان قدس رضوی کے قالین میوزیم کے فن پارے ایرانی فن و ثقافت کا مکمل آئینہ ہیں،قالین کے نقوش میں خطے کےافکار و عقائد،داستانیں، جغرافیا اور سماجی زندگی کا کردار پوشیدہ ہے ، ۹جون کی مناسبت سے جو کہ ایران میں قالین کے قومی دن کے عنوان سے منایا جاتا ہے اسی مناسبت سے آپ قارئین کے لئے آستان قدس رضوی کے قالین میوزیم کا مختصر تعارف پیش کیا جا رہا ہے ۔
قالین میوزیم کی تاریخ
حرم امام رضا(ع) کا میوزیم ۱۹۲۴ عیسوی میں شیخ بہائی(رہ) کے مقبرے کے قریب تھا جس میں دیگر تاریخی اشیاء کے علاوہ صفوی دور کے نہایت قیمتی تین قالین بھی رکھے گئے تھے ، رفتہ رفتہ عقیدت مندوں کی جانب سے عطیہ کی جانے والی قیمتی قالینوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا اس لئے ۱۹۹۸ عیسوی میں قرآن میوزیم کے ساتھ قالین میوزیم بھی بنایا گیا،سابق متولی مرحوم آیت اللہ واعظ طبسی کی نگرانی میں ۲۰۰۴ عیسوی میں ان قالینوں کی نمائش کے لئے جگہ میں توسیع دی گئی اور اسے جدید ترین سیسٹم سے لیس کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ قالین میوزیم حرم امام رضا(ع) کے صحن کوثر میں واقع ہے اور جو زائرین و مجاورین اس قالین میوزیم کو دیکھنا چاہتے ہیں تو ہفتہ سے بدھ تک صبح ۸ بجے سے دوپہر ۱۲:۳۰ بجے تک اور جمعرات کے دن ۸ بجے سے ۱۱:۳۰ بجے تک وزٹ کر سکتے ہیں،تعطیلات کے ایّام میں یہ میوزیم بند رہتا ہے ۔
قالین میوزیم دو ہزار تین سو چالیس مربع میٹر رقتبے پر محیط ہے جس کے تین منزلوں میں قالینیں نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں اور ایک فلور میں قالینیوں کی ورکشاپ ہے ،اس وقت میوزیم میں ۱۰۲قالینیں اور صفوی دور کے متعدد فن پارے موجود ہیں ۔
حرم امام رضا(ع) کے قالین میوزیم کا دنیا کے دیگر قالین میوزیمز سے جو فرق ہے وہ اس میں ہے کہ اس میوزیم میں موجود زیادہ ترقالینوں کو امام رضا(ع) سے محبت و عقیدت رکھنے والوں نے عطیہ کیا ہے ،یہ قالینیں کسی دور میں امام رضا(ع) کے زائرین کے قدموں کی زینت ہوتی تھیں جنہیں اس وقت نمائش کے لئے حرم امام رضا(ع) کے قالین میوزیم میں رکھا گیا ہے ۔
آستان قدس رضوی کے قالین میوزیم میں مختلف رنگوں میں قیمتی اور شاندار قالینوں کا ایک منفرد خزانہ پایا جاتا ہے جو ایران کی ثقافت اور فن کی یاد کو تازہ کرتی ہیں خصوصاًقالین بنانے والوں کی امام رضا(ع) سے محبت و عقیدت کی عکاس ہیں کیونکہ ان میں سے بہت ساری منفرد قالینیں ان محبان امام رضا(ع) کی دستکاری کا نتیجہ ہے جنہوں نے امام رضا(ع) کی یاد میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے حرم امام رضا علیہ السلام کے لئے مختلف قالینیں تیار کیں۔
News Code 4532
آپ کا تبصرہ