عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جاپان کا یہ وفد آستان قدس رضوی کی تعلیمی و تحقیقاتی صلاحیتوں کے بارے میں جاننے کے لئے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن میں حاضر ہوا اوراس تحقیقاتی مرکزکی مستقل نمائش میں واقع اس تحقیقاتی مرکزکے چند ایک کارناموں اور تحقیقاتی مواد کو قریب سے دیکھا۔
نیز اس وفد نے قرآن کے چند ایک فاخر اور بہترین کارناموں جیسے’’المعجم فی فقہ لغۃ القرآن و سربلاغۃ‘‘ سے واقفیت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ اسلامی تاریخ،گذشتہ واقعات،سیرت معصومین(ع)،حدیث،فقہ و اصول اوررضوی سیرت و ثقافت جیسے موضوعات پر شائع ہونے والے تحقیقاتی کاموں سے بھی واقف ہوئے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس وفد نے آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے سربراہ جناب احد فرا مرز قراملکی سے بھی ملاقات کی اور تعلیمی و تحقیقاتی تبادلوں اور مشترکہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
آپ کا تبصرہ