رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ اورہندوستانی کمپنی کے تعاون سےایران کی آب و ھوا کے مطاق بیجوں کی پیداوار

رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹی ٹیوٹ اور ایک ہندوستانی کمپنی کے مابین ایران کی آب وھوا سے ہم آہنگ بیج کی پیداوار کے شعبے میں تعاون کی ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے۔

آستان نیوز کی رپورٹ کےمطابق؛ مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے دوران ہندوستانی دورگا سیڈ کمپنی کے سی ای او نے رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ کی صلاحیتوں اور سرگرمیوں کا دورہ کیا،مفاہمتی یاداشت کی وجہ سے پودوں کی مقاوم اور زیادہ پیداوار دینے والی  اقسام پیدا کرنے کے لئے  بیجوں کے جرسوموں کا باہمی تبادلہ، تجارتی تعاون اور افرادی قوت کی خصوصی تربیت کے حوالے سے باہمی تعاون کیا جائے گا۔

رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد ہاشم زادہ نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی دورگا کمپنی نے ہمارے انسٹیٹیوٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ہے اور اس دوران آپس میں بہت سارے مذاکرات طے پائے ہیں جن میں مختلف اقسام کے بیج جن میں ٹماٹر،مرچیں،بینگن،مکئی اوردیگر فصلوں کے مختلف اور متعدد بیج شامل ہیں رضوی انسٹیٹیوٹ کو فراہم کرے گی۔

انہوں نے ان بیجوں کی ایران کی آب و ہوا کے ساتھ مطابقت کو اس مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کا پہلا مرحلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں دستیاب بیجوں کا ان بیجوں کے ساتھ جائزہ لینے کے بعداگر ان بیجوں کی کارکردگی،پیداواری صلاحیت اور آفات وبیماریوں سے مقابلہ کرنے کی استعداد زیادہ ہو گی تو انہیں انتخاب کیا جائے گا۔

رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بہترین اقسام کی انتخاب کے بعد مشترکہ طور پر ہندوستانی کمپنی کے ساتھ جو کہ ہائیبرڈ اور op بیج تیار کر رہی ہے تجارتی مراحل میں داخل ہوں گے۔

جدید ٹیکنالوجی کے تبادلہ کے لئے ہندوستانی کمپنی کا اظہار آمادگی

ہندوستانی دورگا سیڈ کمپنی کے سی ای او جناب کرن مہاجن نے بھی رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں جاننے کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس دو روزہ دورے کے دوران جدید ٹیکنالوجی کے باہمی تبادلہ میں مکمل تعاون کیا گیا۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے لئے مستقبل قریب میں اس انسٹیٹیوٹ کو ہائبرڈ بیج اور بیج یونٹس کی تیاری کے لئے پیرنٹل پلاسمز فراہم کریں گے۔

غیرملکی بیجوں کی درآمدات کی اجارہ داری سے نکلنا دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی اولین ترجیح

رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین جناب سید حسین نعمتی نے ایران اور ہندوستان کو ہائبرڈ بیجوں کے استعمال کی دو بڑی مارکیٹیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں بیجوں کے بہترین پلازمہ موجود ہیں، اس لیے ہائبرڈ بیجوں اور درآمد شدہ بیجوں کی تیاری میں باہمی تعاون دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہے۔

گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ  اس مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد اور اس کے اہداف کے حصول کے ذریعہ ایران مغربی ممالک بالخصوص امریکہ سے ہائیبرڈ بیج کی درآمد سے نکل جائے گا۔

رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر جناب مجتبیٰ پویان مہر بیج کی پیداور کے موضوع کو بھی بنیادی علوم میں سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور ہندوستان موسمیاتی تنوع اور آب و ھوا کے لحاظ سے آپس میں ملتے جلتےہیں اسی چیز کو مدّ نظر رکھتے ہوئے ہندوستانی کمپنی کے ساتھ ہائبیرڈ بیج کے حوالے سے مذاکرات کا یہ سلسلہ گذشتہ چند مہینوں سے چل رہا تھا۔

 گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس عرصے میں تعاون کے شعبوں کا بغور جائزہ لیا گیا اور آخر میں ہم نے ہندوستانی کمپنی کے سی ای او اور مالک کو دو روزہ دورہ پر دعوت دی  تاکہ باہمی تعاون کے حوالے سےبات چیت کی جا سکے۔

رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیو ٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر نے ہندوستانی دورگا سیڈ کمپنی  کے سابقہ ریکارڈ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمپنی ہائبرڈ بیجوں کی پیداوار اور ان کی مختلف اقسام کی تکثیر میں گذشتہ ۷ دہائیوں سے کام کر رہی ہے اور اب تک پچاس سے زائد ممالک کو اپنی مصنوعات فروخت کر چکی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ عالمی سطح پر بیج کے شعبہ میں ہر روز ترقی ہو رہی ہے اس لئے ہمیں بھی بین الاقوامی مارکیٹ میں رہنے کے لئے بیج کی پیداوار کے علم و دانش میں ترقی کرنی ہوگی۔

انہوں نے بیجوں کی پیداوار کے میدان میں سرگرم بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون و ہم آہنگی کو آستان قدس رضوی کے زرعی شعبے کےاہم  اہداف  سے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ بیج تیار کرنے والی کمپنیوں کی ٹیکنکل معلومات رضوی سیڈ اینڈ سیڈلنگ انسٹیٹیوٹ کی صلاحیتوں کو مکمل کر سکتی ہیں۔

مآخذ: آستان نیوز
News Code 388

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha