حضرت امام زمان(عج) کی ولادت کے موقع پرحرم امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات

حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے حضرت امام مہدی(عج) کی ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام حسین شریعتی نژاد نے پندرہ شعبان المعظم کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے میلاد  امام زمان(عج)کے جشن سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بروزہفتہ ۲۴فروری ۲۰۲۴ کو شام۶:۳۰ بجے سے جشن کا باقاعدہ  آغاز زیارت آمین اللہ سے کیا جائے گاجس کے بعد جناب سید ابوالفضل مبارز روایتی انداز میں اشعار پڑھیں گے۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ اس جشن میں ملک کے نامور خطیب حجت الاسلام والمسلمین مسعود عالی خطاب فرمائیں گے ۔

جشن میں گلدستہ ہائی حرم کا گروپ مل کر قصیدے اور اشعار پڑھے گا،اس کے علاوہ جناب ملائکہ،جناب الہی،جناب میثمی اور جناب صالح پوربھی منقبتیں اور قصیدے پڑھیں گے۔

حرم امام رضا علیہ السلام کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ یوم ولادت کا جشن بروز اتوار مورخہ ۲۵فروری۲۰۲۴ کو صبح سات بج کر دس منٹ پر تلاوت قرآن اور بیان احکام سے شروع ہوگاجس میں گلدستہ ہائی حرم کا گروپ قصیدے پڑھے گا اور اس کے علاوہ روایتی شعر خوانی کے ساتھ ساتھ جناب پابندہ فرواکبری منقبت اور اشعار پڑھیں گے۔
حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ یوم ولادت کے جشن کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین جعفر اسلامی فر ہوں گے۔

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ نماز ظہرین با جماعت ادا کرنے کے بعد زیارت امین اللہ قرائت کی جائے گی اور اس کے بعد حجت الاسلام والمسلمین واعظ موسوی خطاب فرمائیں گے۔

حجت الاسلام شریعتی نژاد نے بتایا کہ پندرہ شعبان کے دن نماز مغربین کے بعدساڑھے چھ بجے زیارت امین اللہ کی قرائت سے جشن کا دوبارہ آغاز ہوگا جس میں روایتی انداز میں اشعار پڑھیں جائیں گے اورحجت الاسلام والمسلمین سید حمید میر باقری خطاب فرمائیں گے ۔

پروگرام کے اختتام پر جناب اسلامی نژاد،جناب کارگر،جناب ابراہیم قانع اور جناب رضا قانع منقبتیں اور قصیدے پڑھیں گے۔

News Code 3818

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha