حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے حضرت امام مہدی(عج) کی ولادت با سعادت کے موقع پر حرم امام رضا(ع) میں منعقد کئے جانے والے پروگراموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
عشرہ کرامت کے موقع پرحرم امام رضا علیہ السلام میں محافل میلاد ، خصوصی عوامی جشن اور متعدد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا
اس کے علاوہ ان ایّام میں مذہبی و ثقافتی منصوبوں کا افتتاح اورغیرملکی زائرین کے لئے مختلف تقریبات بھی خاص طور پر منعقد کی جائيں گي
حرم امام رضا(ع) کے ادارہ تبلیغات اسلامی کے سربراہ نے بتایا کہ نئے شمسی سال ۱۴۰۲ کےآغاز اور ایّام نوروز کے خصوصی پروگراموں کا سلسلہ پندرہ مارچ۲۰۲۳ سے شروع ہو چکا ہے اور ان ایّام میں زائرین و مجاورین کے لئے ۶۰۰دینی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جارہا ہے