مولود کعبہ حضرت علی(ع) کےیوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردو زبان زائرین کے لئے جشن کا انعقاد

حرم امام رضا(ع)کے ادارہ غیرملکی زائرین کی کاوشوں سے مولی الموحدین،مولود کعبہ ،امیرالمؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے اردو زبان زائرین کے لئے خصوصی جشن کا انعقاد کیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ تیرہ رجب المرجب مؤرخہ ۵ جنوری۲۰۲۴ کو حضرت علی علیہ السلام کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے پاکستان،ہندوستان،کینڈا،برطانیہ،آسٹریلیا اور آمریکہ سے تشریف لانے والے اردو زبان زائرین کے لئے حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر میں جشن منعقد کیا گیا۔

جشن کا انعقاد تلاوت قرآن کریم سے ہواجس کے بعد قصیدے اور اشعار پڑھے گئے ،مداح خوانان اہلبیت(ع) جناب عارف حسین زاہدی،جناب وحید حسین لاشاری اور جناب سید محمد موسوی نے امیرالمؤمنین حضرت علی(ع) کی شان میں قصیدےپڑھے،جشن میں شرکت کرنے والے زائرین کو حرم امام رضا علیہ السلام کی جانب سے پھول ،پرچم اور کئی دیگر متبرک تحائف عطیہ کئے گئے ۔

جشن کے اختتام پر حجت الاسلام والمسلمین سید مرتضی حسین نقوی نے حضرت علی(ع) کے فضائل پرخطاب فرمایا۔

News Code 3603

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha