لبنان کے شہر بیروت کے امام جمعہ نے کہا کہ عدل و انصاف کے قیام کی اہمیت اس لئے زیادہ ہے کیونکہ ناانصافی کی وجہ سے دنیا میں بہت سارے مسائل پائے جاتے ہیں بلکہ یوں کہا جا سکتا ہے کہ آج کی دنیا انصاف سے خالی ہے ۔
پانچویں حضرت امام رضا (ع ) عالمی کانگریس کے سیکریٹری نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا سماجی اثاثہ؛ تہذیب ساز اور بشریت کے مستقبل کے لئے راہ گشا ہے ۔
پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) جس کا آغاز مؤرخہ13 مئی 2024 بروز پیر کو ہوا اور دو دن تک جاری رہی اس کے لئے مجتہدین اور فقہاءنے عدل و انصاف کے موضوع پر الگ الگ پیغامات ارسال کئے
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے شعبہ ادیان اور اسلامی مذاہب کے سربراہ نے کہا کہ امام رضا علیہ السلام کے مناظرے علمی اورعقیدتی موضوعات پر مشتمل ہیں اسی لئے یہ مناظرے تمام دانشوروں اور علمائے کرام کے مکالموں اور مناظروں کے لئے نمونہ بن سکتے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے علمی و ثقافتی ادارے کی کاوشوں سے پانچویں عالمی کانگریس حضرت رضا(ع) کا گیارہواں ابتدائی اجلاس ’’رضوی تعلیمات کی روشنی میں اسلامی تہذیب اور انصاف‘‘ کے موضوع پر منعقد کیا گیا۔