آستان قدس رضوی کے ادارہ بین الاقوامی امور کی کاوشوں سے لبنانی مسلم علمائے کرام کا ایک وفد حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی بارگاہ کی زیارت سے شرفیاب ہوا۔
ایک مسلمان کینیڈین شہری نے رضوی میوزیم کو ۱۰۰ سے زائد مہر والےڈاک لفافے اور کینیڈا کی ڈاک ٹکٹوں کے کیٹلاگ کا ایک بڑا مجموعہ آستان قدس رضوی کے ڈاک ٹکٹ اور سکّوں والے خزانے کو عطیہ کیا ،ڈاک ٹکٹوں کا یہ مجموعہ ۱۸۵۱ میلادی سے ۲۰۲۳ تک کی ڈاک ٹکٹس پر مشتمل ہے ۔
امریکہ میں مقیم ایک مسلم خاتون محترمہ فاطمہ بیگم کی جانب سے افغانستان کی ڈاک ٹکٹوں کا ایک نایاب اورمنفرد مجموعہ آستان قدس رضوی کے ڈاک ٹکٹ،کرنسی نوٹ اور سکّوں والے خزانے کو عطیہ کیا گیاہے۔
حرم امام رضا(ع) کے مرکزی میوزیم کے سکّوں اورنوٹوں کے خزانے میں ایرانی اور اسلامی تاریخ کے مختلف ادوار کے چار ہزار سکّوں اور نوٹوں کی شناسائی کرکے انہيں لوگوں کے لئے نمائش کے طور پر رکھا گیا جن میں امویوں کے دور حکومت سے لے کر پہلویوں کے دور حکومت تک کے سکّے اور نوٹ پائے جاتے ہیں جن میں سےبعض ایسے ہیں جنہیں ہاتھوں سے اور بعض کو مشین وغیرہ کی مدد سے بنایا گیا تھا،ان تمام سکّوں کی باقاعدہ شناخت کے بعد انہیں دستاویزی صورت دی گئی ہے ۔