عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے روضہ منورہ امامین عسکرین(ع) کے متولی سے حرم امام رضا علیہ السلام میں ہونے والی ملاقات کے دوران عراق میں پائے جانے والے مقدس مقامات کی مظلومیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کئی صدیوں سے عراق میں پائے جانے والے مقدس مقامات کو نہ صرف نظر انداز کیا گیا بلکہ ظلم و نفرت کا نشانہ بھی بنایا گیا اس لئے ماضی کے تعمیراتی کاموں کی تلافی کے لئے بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔
انہوں نے روضہ منورہ عسکرین(ع) کی تعمیراتی سرگرمیوں اور زائرین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام مذاہب کسی نہ کسی طرح سے نجات دہندہ کے ظہور پر یقین رکھتے ہیں اس لئے مقدس شہر سامرا کو عالم بشریت کے نجات دہندہ کے ظہور کی جگہ کے عنوان سے دنیا میں انتظار اورنجات دہندہ کے پیغام کے فروغ کا مرکز ہونا چاہئے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے اس بیان کے ساتھ کہ امام زمان(عج) کو دنیا میں متعارف کرانا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،کہا کہ حضرت امام زمان(عج) پوری انسانیت کے نجات دہندہ ہیں اور ہمارے جتنے قدم اس امام (ع) کومتعارف کرانے میں اٹھیں گے اتنی ہی مقدار میں ہم نے امام(ع) کے ظہور میں حصہ ڈالا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مقدس مقامات کے سربراہان کو تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کے ساتھ ثقافتی اور دینی سرگرمیاں انجام دینےسے بھی غفلت نہیں برتنی چاہئے ،مقدس مقامات کی دیگراہم سرگرمیاں جو ثقافتی سرگرمیوں کو مکمل کرتی ہیں وہ سماجی امور اور لوگوں کو خدمات فراہم کرنے پر توجہ دینا ہے ۔
حجت الاسلام والملمین احمد مروی نے اپنی گفتگو کے آخری حصے میں آستان قدس رضوی کے سماجی میدان میں انجام دیئے گئے بعض کاموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی کی سماجی خدمات میں توسیع کے لئے کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی تأسیس کی گئی تاکہ ضرورت مندوں کو مناسب خدمات فراہم کی جا سکیں،یہ فاؤنڈیشن اب تک عوامی تعاون سے کم آمدنی والے طبقہ کو متنوع خدمات فراہم کی چکی ہے مثال کے طور پر گزشتہ دو سالوں کے دوران عوامی تعاون سے غیر عمدی مالیاتی جرائم میں قید خواتین کی قابل توجہ تعداد جیل سے رہا ہوچکی ہے ۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کے آغاز میں روضہ منورہ عسکرین(ع) کے متولی جناب ڈاکٹر محمد قاسم نے حرم امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہونے پر خدا کی بارگاہ میں شکر ادا کرتے ہوئے روضہ منورہ عسکرین کی سرگرمیوں کے بارے میں خصوصاً تعمیراتی سرگرمیوں کے حوالے سے ایک رپورٹ پیش کی۔
آپ کا تبصرہ