عشرہ کرامت کی مناسبت سے آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی ہفتہ وار 246 ویں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا محورقرآنی میوزیم کی بحالی اور احیاء تھا، اس تقریب میں آستان قدس رضوی کے متولی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ ایران اور عراق کے مقدس مقامات کے مابین باہمی تعاون زائرین کو دی جانے والی خدمات کو بہتر بنانے اوراہلبیت(ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے میں اہم کردار ہے ۔
حرم امام رضا علیہ السلام کے متولی نے شہر مقدس سامرا میں حضرت امام زمانؑ(عج) کی ولادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شہر مقدس سامرا کو دنیا بھر میں انتظار کی ثقافت کو فروغ دینے کا مرکز ہونا چاہئے۔
ٓستان قدس رضوی کے متولی نے حضرت امام ہادی النقی(ع) اورحضرت امام حسن عسکری(ع)کی زیارت سے مشرف ہونے پر شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہر سامرا ایسے امام(ع) کی جائے پیدائش ہے جس کے بارے میں ہمارا یہ عقیدہ ہے کہ وہ ظلم و ستم ،بربریت اورشرک و نفاق کی بنیادوں کو عالمی سطح پر کچل دے گا اورعدل و توحیدکی حاکمیت و اقتدار کو نافذکرے گا،لہذا اس شہر کا تعلق پوری انسانیت سے ہے اورمہدویت جیسے عقائد و مفاہیم سے خاص تعلق ہونے کی وجہ سے اس شہر کومہدوی ثقافت اور انتظارمہدی موعود کو فروغ دینے کے عالمی مرکز میں تبدیل ہوناچاہئے۔