حضرت زینب(س) کے یوم ولادت کی مناسبت سے حرم امام رضا(ع) میں اردوزبان خواتین کے لئے محفل جشن کا انعقاد

حضرت زینب کبریٰ(س) کی ولادت باسعادت کے موقع پر آستان قدس رضوی کے ادارہ غیرملکی زائرین کی انتظامیہ کی کاوشوں سے حرم امام رضا علیہ السلام میں اردو زبان خواتین کے لئے خصوصی محفل جشن کا انعقاد کیا گیا۔

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ جشن کی یہ تقریب مورخہ ۱۹ نومبر۲۰۲۳ کو حرم امام رضا(ع) کے رواق غدیر(غدیرہال) میں منعقد کی گئی جس میں ۱۷۰ اردوزبان زائرین و مجاورین نے شرکت فرمائی،تقریب کا آغاز حرم امام رضا(ع) کے مشہور قاری قرآن نے تلاوت کلام اللہ سے کیا جس کے بعد بچیوں کے گروپ ’’خورشید ہشتم‘‘ نے قصیدے پڑھے۔

 اس تقریب میں محترمہ خانم نقوی نے حضرت زینب سلام اللہ علیہا کی شخصیت اور فضائل پر خطاب کیا ،محفل جشن میں منقبتیں اور قصیدےبھی  پڑھے گئے ،اختتام پر زائرین و مجاورین  کو متبرک تحائف سے نوازا گیا۔

News Code 2761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha