دنیا بھر سے حضرت رضا کے چاہنے والوں کو مشہد مقدس کے سفر کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں

آستان قدس رضوی کے متولی نے وزیر خارجہ سے درخواست کی کہ دنیا بھر سے حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کو مشہد مقدس کے سفر کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں.

عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ایران کے وزیر خارجہ جناب امیر عبداللہیان سے ملاقات کی اور اس دوران چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے تعزیت و تسلیت پیش کی اور خارجہ پالیسیوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ ایک بہت اہم اور موثر وزارت ہے جسے رہبر معظم انقلاب کی طرف سے متعین کردہ تین بنیادی کلیدی الفاظ "عزت"، "حکمت" اور "مصلحت" کی بنیاد پر اس میں ملکی سفارت کاری کی جائے.

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر مملکت اور حکومتی وفد کے اراکین کی حالیہ ملاقات میں 13ویں حکومت کی خارجہ پالیسی پر اطمینان کا اظہار کیا اس لئے میں وزارت خارجہ کی رہبر کی جانب سے تعریف پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی کی جانب سے خارجہ پالیسی کے نظام کی کارکردگی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار یقیناً اس وزارت کی سرگرمیوں میں ایک روشن ورق ثابت ہوگا۔

آستان قدس رضوی کے متولی کا مزید یہ کہنا تھا کہ میں اپنی جانب سے وزارت خارجہ کی بہترین کاوشوں اور پالیسیوں پر خصوصاً عرب ممالک، ہمسایہ ممالک اور دیگر ممالک کے ساتھ اپنائی جانے والی پالیسیوں پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا؛ یہ نظریہ کہ چند یورپی ممالک صرف اپنے آپ کو دنیا اور دنیا کا حاکم سمجھتے ہیں اور عالمی برادری کے ساتھ استکبار اور غرور کا معاملہ کرتے ہیں اور دوسرے ممالک کو نیچا دکھاتے ہیں، ان کا یہ غرور خاک میں ملایا جانا چاہیے ۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ یقیناً بہت سارے ممالک یورپین اور امریکن ممالک کی برتری اور ان کی متکبرانہ رفتار سے اور اسی طرح یہ کہ چند ممالک اپنے آپ کو عالمی برادری سمجھتے ہیں راضی نہیں ہیں.

الحمدللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی کا لب و لہجہ بنیادی طور پر اس طرح ہے جس سے دوسرے ممالک کے قومی غرور کو تقویت ملتی ہےاور وزارت خارجہ کی جانب سے واضح پیغام جاتا ہے کہ امریکہ سمیت تمام یورپی ممالک بین الاقوامی برادری کے رکن ہیں نہ کہ پوری عالمی برادری.

حجت الاسلام والمسلمین مروی نے  علاقائی انضمام اور اتحاد کی پالیسی کو عملی جامہ پہنانے میں وزارت خارجہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خلیج فارس سمیت تمام ہمسایہ ممالک اور خطے کے ساتھ تعلقات کی توسیع بہت اہم ہے اور یہ کامیابیاں رہبر معظم انقلاب اسلامی کی رہنمائی، صدارت کے اچھے اور منطقی عہدوں کے علاوہ انقلابی اور مذہبی اصولوں پر پابند وزیر خارجہ کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے.

انہوں نے اس ملاقات کے دوران وزیر خارجہ سے مشہد مقدس کے سفر کو آسان بنانے اور سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ وزارت خارجہ امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کا اس نورانی بارگاہ سے رابطہ کرانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؛ بعض اوقات زائرین کئ ممالک کا سفر کر کے مشہد پہنچتے ہیں اس لئے مشہد کے بین الاقوامی ائیرپورٹ پر فلائیٹس کی تعداد بڑھا کر غیر ملکی زائرین کو سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں.

اس ملاقات میں آستان قدس رضوی نے وزیر خارجہ کو امام رضا (ع) کے ایک ورکنگ گروپ کی تشکیل کی تجویز بھی پیش کی تاکہ بیرون ملک ایرانیوں اور اہل بیت (ع) کے چاہنے والوں کو مشہد مقدس کی زیارت کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

وزارت خارجہ میں امام رضا ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے

وزیر خارجہ جناب حسین امیر عبد اللہیان نے محترم متولی کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وزارت خارجہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے چاہنے والوں کو سہولیات فراہم کرنے کو اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے اس لئے اس ورکنگ گروپ کو ضرور حتمی صورت دی جائے گی.

جناب امیر عبد اللہیان کا کہنا تھا کہ ہم بھرپور کوشش کریں گے کہ یہ ورکنگ گروپ آستان قدس رضوی کے بین الاقوامی ادارے کے تعاون سے کم سے کم مدت میں تشکیل پائے اور باقاعدہ طور پر وزارت خارجہ کے ایجنڈے میں شامل ہو.

News Code 2140

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha