آستان قدس رضوی کے ۹۰ موکب زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ

آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ ایران و عراق میں لگائے جانے والے ۹۰ موکب؛ سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے زائرین کو خدمات فراہم کرنے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں.

جناب احمد میرزادہ نے عتبہ نیوز کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۵۵موکب عراق میں اور ۳۵ موکب ایران کے ۹ سرحدی مقامات پر لگائے گئے ہیں؛ آستان قدس رضوی کے تمام خادموں کی بھرپور کوشش ہے کہ ان تمام موکبوں پر امام حسین علیہ السلام کے زائرین کی بہتر سے بہتر خدمت کی جاسکے.

انہوں نے گذشتہ سال کی طرح رواں سال میں بھی اربعین کمیٹی کی تشکل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خدمت رضوی کے تمام صوبائی مراکز کے خدام میدان میں ہیں تاکہ اس ذمہ داری کو بخوبی نبھایا جا سکے.

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے ایران میں لگائے گئے ۳۵ موکبوں کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ موکب ایران کے نو سرحدی مقامات پر جن میں شلمچہ بارڈر، چزابہ،مھران،خسروی،میرجاوہ ،ریمدان ،دوغارون اور باشماق بارڈر شامل ہیں؛ لگائے گئے ہیں، ان تمام کی ذمہ داری رضوی خدمت کے صوبائی مراکز پر ہے. انہوں نے بتایا کہ خدمت کے اس تسلسل میں عراق جانے والے ایرانیوں کے علاوہ ہمسایہ ممالک منجملہ پاکستان، افغانستان اور آذربائیجان وغیرہ کے زائرین کو جو عراق جانے کے لئے ایرانی سرحد سے گزرتے ہیں انہیں بھی ہر قسم کی خدمات فراہم کی جا رہی ہیں.

جناب میرزاد نے آستان قدس رضوی کا اہم ترین کارنامہ عراق میں لگائے گئے عوامی موکبوں کی حمایت جانتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے تحت مختلف راستوں پر لگائے گئے ۵۵ موکبوں کی حمایت کی جا رہی ہے، اس کام کے لئے کئی مہینے پہلے سے باقاعدہ شیڈول بنایا گیا تھا.

انہوں نے ایرانی زائرین کی رفت و آمد کا اہم ترین راستہ مھران بارڈر جانتے ہوئے کہا کہ آستان قدس رضوی نے اس سرحدی مقام کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے زائرین کی رہائش اور پذیرائی کے لئے چار موکب لگائے ہیں تاکہ زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں.

اربعین کمیٹی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے بتایا کہ یہ موکب چھ صوبوں کے خادموں کے تعاون سے لگائے گئے ہیں جن میں صوبہ تہران، مازندران، البرز،قزوین، لرستان اور صوبہ خراسان کا شہر چناران شامل ہے.

انہوں نے مزید یہ بتایا کہ مہران بارڈر پر لگائے گئے چار موکبوں میں سات لاکھ کھانے فراہم کرنے کے لئے آستان قدس رضوی کی جانب سے مہران شہر میں دو بڑے باورچی خانہ بنائے گئے ہیں.

News Code 2071

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha