عتبہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی جو کہ حضرت عباس(ع) کے روضہ منورہ کی انتظامیہ کی دعوت پر عراق گئے ہوئے ہيں امامین عسکرین(ع)کی زیارت سے بھی مشرف ہوئے اور بعدازاں امامین عسکرین(ع) کے متولی سے ملاقات کی۔
اس موقع پر آستان قدس رضوی کے متولی نے کہا کہ سامرا پرجو کہ حضرت امام زمانہ حجت بن الحسن(ع) کی جائے پیدائش ہے خصوصی توجہ دی جائے اور اس مقدس شہر میں ریسرچ سینٹر بنایا جائے اور ظہور امام زمانہ(عج) اور مہدویت سے متعلق سیمینارز اور کانفرنسزمنعقد کی جائیں ۔
انہوں نے کہا کہ اس ملکوتی و نورانی شہر کو فقط ایک زیارتی مرکز یاحضرت مہدی(عج) کی جاے پیدایش کے طور پر نہ دیکھا جائے ۔
حجت الاسلام والمسلمین مروی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ سامرا سے مہدوی ثقافت اور انتظار فرج کو دنیا میں فروغ دیا جائے ،کہا کہ اسلام کے علاوہ بہت سارے دیگر ادیان جیسے یہودیت،زرتشت اورعیسائیت میں بھی آخر الزمان اور آخری دور میں ایک نجات دہندہ کا عقیدہ پایا جاتا ہے لہذا دوسرے ادیان و مذاہب کے لئے بھی راہ ہموار کرنے کی ضرورت ہے اور سامرا ایسا شہر بنے جہاں سے پوری انسانیت کوانتظار فرج اور نجات دہندہ کا پیغام پہنچےکیونکہ یہ شہر فقط عالم اسلام یا شیعوں سے مخصوص نہیں ہے بلکہ یہ عالم بشریت کے نجات دہندہ اور تمام انسانوں کا شہر ہے ۔
آستان قدس رضوی کے متولی نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سامرا کو انتظار،ظہور اور مہدویت کے نظریہ کا مرکزی نقطہ ہونا چاہئے ،انہوں نے اس شہر کو ’’مہدویت اور ظہور‘‘ کا ام القری قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہر سامرا کی اہم خصوصیت دو معصوم اماموں کا مدفن ہے جس کی وجہ سے یہ شہر منفرد خصوصیت کا حامل ہے ۔
حرم امامین عسکرین(ع) کے متولی جناب محمد قاسم نے بھی اس ملاقات کے دوران حجت الاسلام والمسلمین مروی کو خوش آمدید کہتے ہوئے اہلبیت (ع) کے مزارات اوراہلبیت کے چاہنے والوں کی خدمت کو ایسی نعمت قرار دیا جس پر شکر کرنا چاہئے ،اس کے علاوہ انہوں نے شہر سامرا اور حرم امامین عسکرین(ع) کے تعمیراتی منصوبون کو مزید آگے بڑھانے اور عالمی سطح پر اس شہر کی معنوی منزلت و مقام کو مزید متعارف کرانے کے لئے آستان قدس رضوی کے تعاون کی بھی درخواست کی۔
آپ کا تبصرہ