حضرت رضا(ع) عالمی کانفرنس کے انعقاد سے قبل ابتدائي اجلاس میں ۷غیرملکی مہمانوں کا خطاب

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کی کاوشوں سے حضرت امام رضا(ع) عالمی کانفرنس کے انعقاد سے قبل منعقد کئے جانے والے دوسرے ابتدائي اجلاس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ۷ غیرملکی مہمان خطاب کریں گے۔

عبد الحمید طالبی نے حضرت امام رضاعلیہ السلام عالمی کانفرنس کے انعقاد سے قبل منعقد کئے جانے والے دوسرے ابتدائي اجلاس کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس ۳۰ مئی کو مشہد مقدس میں منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وانشگٹن کے امام  جمعہ و جماعت جناب امام محمد عاصی اس  عالمی کانفرنس  میں امام رضا(ع) کے امام ہونے کے موضوع پر خطاب کریں گے اور ملائیشیا کی اسلامک یونیورسٹی کے پروفیسر جناب ڈاکٹر اولسی ژازکسی’’انصاف سے انکار، یورپ میں اسلام کے پیچیدہ حالات‘‘ کے موضوع پر گفتگو کريں گے  ۔

جناب طالبی نے مزید بتایا کہ لندن کے اسلامک کالج کے پروفیسر جناب ڈاکٹر ریکا مسٹرٹون بھی اس عالمی  کانگریس کے معزز مہمان ہیں جو’’اہلبیت(ع) کی تعلیمات خصوصاً رضوی تعلیمات کی بنیاد پر برطانوی عدالتی نظام کی اصلاح کی مہم میں مسلمانوں کی ذمہ داری‘‘ کے موضوع پر خطاب کریں گے اورسوئیز یونیورسٹی کی گریجویٹ اور المہدی انسٹیٹیوٹ شعبہ عربی اسٹیڈیز کی سربراہ محترمہ نظیمہ دانجی عدل و انصاف کے قرآنی مفاہیم کے سائے میں سماجی انصاف  کے مفہوم کو بیان کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ امام عاصی کے فرزند جناب مرجان عاصی جو کہ علوم حدیث کے ماہر ہیں ظالم حکمراں کے خلاف امام رضا(ع) کی تحریک و جد وجہد اور قیام اور ظالموں کی پیروی نہ کرنے سے متعلق امام کی  حدیث اور اس حدیث کی تشریح  کریں گے اور تہران کے ارمنی عیسائیوں  کے خلیفہ اوراسقف اعظم سیوبہ سرکیسیان جوانسانی عزت و وقار کے احترام اور رواداری کی حکمت  عملی کے موضوع پر خطاب کریں گے۔

آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے سربراہ نے کہا کہ ہالینڈ یونیورسٹی کے پروفیسر جناب سیف الدین کارا بھی اس عالمی کانفرنس یا  کانگریس کے خطیب ہیں جو   مامون کے دور حکومت میں  امام رضا علیہ السلام کی جانب سے دین کی بقا کے لئے  انجام  دی گئی سرگرمیوں اور فعالیت کو بیان کریں گے کہ امام رضا(ع) نے ان بحرانی حالات میں کس طرح مکتب  اسلام  کی ترقی و قیادت میں کردار ادا کیا اور ترکی کے محقق اور مصنف جناب حسین اوزجان سماجی،علمی اور عقیدتی نظام کے پہلوؤں کے حوالے سے امام رضا(ع) کے کلام میں ظلم اور عدل و انصاف کے مفاہیم کو بیان کریں گے ۔

انہوں نے مزید   بتایا کہ نجف اشرف کی اسلامی یونیورسٹی کے پروفیسر جناب محمود شاکر عبود الخفاجی’’سماجی عدل وانصاف کے حصول اوراسلامی تشخص کی حکمت عملیوں میں رضوی نقطہ نظر‘‘ کے موضوع پر گفتگو کریں گے اور کوفہ یونیورسٹی کے پروفیسر جناب عبد الالہ عبد الوھاب العرداوی جوکہ ’’امام رضا(ع) کی رہبری میں عدل و انصافی کے مبانی‘‘ کا جائزہ لیں گے۔

News Code 1074

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha