عتبه نیوز کی رپورٹ کے مطابق؛ یہ آرٹ تقریب آج اور کل کی تاریخ میں یعنی ۶ اور۷ نومبر۲۰۲۳ کو حرم امام رضا علیہ السلام کے صحن قدس میں منعقد کی جائے گی ،تقریب میں ملک کے ممتاز اور نامور۱۴ بصری آرٹسٹ؛ فلسطین اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے موضوع پر اپنے اپنے فن پارے تخلیق کریں گے۔
آستان قدس رضوی کے میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سنٹر کے سربراہ نے اس تقریب کے افتتاحی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آرٹ تقریب ’’من القدس الی القدس‘‘ کے ذریعہ یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انقلابی فنکارتمام مظلوموں خصوصاً فلسطین کی مظلوم عوام کی حمایت میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کام انجام دے رہے ہیں۔
جناب محسن ہوشمند نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اس فنکارانہ کاوش کے ساتھ ساتھ تقریب کی تمام پروڈکشنز اور مصنوعات کی دوبارہ اشاعت اورمیڈیا کوریج کے لئے وسیع پیمانے پر منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اس کی بھرپور عکاسی کی جا سکے اور اس طرح سے غزہ کی مظلوم عوام کی حمایت اور مدد کر سکیں۔
انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس تقریب میں شرکت کرنے والے تمام فنکار اسلامی مزاحمتی محاذ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لئے پینٹنگ اور ڈیزائنگ کے مختلف شعبوں میں فن پارے تیار کریں گے ، تقریب کے اختتام پر تمام پروڈکشنز اور مصنوعات سے مختلف جگہوں پر استفادہ کرنے کے ساتھ ان کی دوبارہ سے اشاعت بھی کی جائے گی۔
یہاں یہ بات قابل توجہ ہے کہ اس تقریب میں ملک کے ممتاز اور نامورآرٹسٹس جناب مسعود نجابتی،حسن روح الامین،علی بحرینی،علیرضا خالقی،عباس برزگرگنجی،احمد منصوب،مہدی میری،محمد علی نادری،محسن اسدی، حمید قربانپور، مهدی امینی، سعید خاتمی، احمد پژمان اورمهدی انفرادی آج اور کل کی تاریخ میں صبح آٹھ بجے سے عصر۴ بجے تک مختلف فن پارے تخلیق کریں گے۔
آپ کا تبصرہ