آج کی دنیا انصاف سے خالی ہے ؛ بیروت کے امام جمعہ کا بیان

لبنان کے شہر بیروت کے امام جمعہ نے کہا کہ عدل و انصاف کے قیام کی اہمیت اس لئے زیادہ ہے کیونکہ ناانصافی کی وجہ سے دنیا میں بہت سارے مسائل پائے جاتے ہیں بلکہ یوں کہا جا سکتا ہے کہ آج کی دنیا انصاف سے خالی ہے ۔

انجمن تقریب مذاہب اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن سید علی فضل اللہ نے عتبہ نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی دنیا میں انصاف کا فقدان ہے ،دنیا میں انصاف کے دوہرے معیارات پائے جاتے ہیں ، جو کچھ غزہ میں ہورہا ہے یہ خود اس بات کی دلیل ہے کہ دنیا انصاف سے خالی ہے ۔

ایک قوم کا قتل عام کیا جاتا ہے ،گھر اجاڑ دیئے جاتے ہیں  اوران کا محاصرہ کر لیا جاتا ہے لیکن دنیا خاموش تماشائی نظر آتی ہے ،آج دنیا کو عدل و انصاف کی ضرورت ہےکیونکہ دنیا میں انصاف کے بغیر استحکام اور امن وسلامتی ممکن نہیں ہے ۔

پانچویں حضرت امام رضا(ع) عالمی کانگریس میں شرکت کے لئے جاپان سے تشریف لانے والے توہوکو یونیورسٹی کے پروفیسر جناب اولگ پاخوموف نے آستان نیوز کے نمائندے سے عدل و انصاف کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی اتحاد اوریکجہتی؛دنیا میں انصاف کے حصول اور قیام کا پیش خیمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی اتحاد سے طاقت حاصل ہو گی اور دینی طاقت کے ذریعہ ہی دنیا میں عدل وانصاف کو فروغ دیا جا سکتا ہے اس لئے ہر مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ ہر چیز سے زیادہ اتحادہ و یکجہتی پر متفق ہوں۔

جناب اولگ پاخوموف نے گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عدل وانصاف کے حصول کے لئے ہر جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے ، رضوی طرز زندگی کو آج کے انسان کی زندگی میں نافذ اور رائج کرنے کے لئے محض رضوی سیرت کو بیان کردینا کافی نہیں ہے بلکہ اس کے لئےکوشش کرنا ہوگي  ۔

جرمنی کی البرٹ یونیورسٹی کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے محقق جناب ڈاکٹر ویلیریو ویٹو نے انصاف کے موضوع پرآستان نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر امام رضا(ع)کی رأفت اور مہربانی نہ ہوتی تو انصاف بھی نہ ہوتا،آپ(ع) کی رأفت اور مہربانی کی وجہ سے عدل و انصاف قائم ہواہے۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ امام رضا(ع) کی تعلیمات کو عالمگیر بنانے کے لئے اسلامی مفکرین کو دن رات کام کرنا ہوگااور امام رضا(ع) کانگریس جیسی علمی نشستیں دنیا بھر میں منعقد کی جانی چاہیئے تاکہ دنیا شیعوں کے اماموں کا تعارف ہو سکے اور اسلام کی حقیقت سب پر آشکار ہو۔

انہوں نے معلومات کو دنیا بھر میں پہچانے کے لئے ورچوئل اسپیس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی سیکولرازم کے غلبے کی وجہ سے ورچوئل اسپیس پررضوی تعلیمات اور اسلام کی حقیقت کو صحیح طرح نہیں دکھا سکتے  ، اس لئے خصوصی کانفرنسوں اور کانفرنسوں کا انعقاد ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ آستان قدس رضوی کی علمی و ثقافتی آرگنائزیشن کے توسط سے مؤرخہ13-14 مئی2024  کو مشہد مقدس میں پانچویں حضرت رضا(ع) عالمی کانگریس کا انعقاد کیا گیا۔

News Code 4402

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha